عالمی خبریں

یمن: آرمی کیمپ میں مسجد پر میزائل حملہ، 100 سے زائد فوجی ہلاک

ایران حامی حوثی باغی اور سعودی عرب کی قیادت والے فوجی اتحاد حامی یمن حکومت کے درمیان جاری جنگ میں کچھ مہینوں کے بہتر ماحول کے بعد ہفتہ کے روز یہ حملہ ہوا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

یمن کے مارب واقع فوجی کیمپ میں ایک مسجد پر میزائل حملہ کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس حملہ میں کم از کم 100 افراد کی جان چلی گئی ہے اور سینکڑوں زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ ہفتہ کے روز کا بتایا جا رہا ہے اور فوجی ذرائع نے اس سلسلے میں اتوار کے روز بتایا کہ میزائل اور ڈرون حملہ میں فوجی جوان بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ان حملوں کے لیے حوثی باغیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

ایران حامی حوثی باغی اور سعودی عرب کی قیادت والے فوجی اتحاد حامی یمن حکومت کے درمیان جاری جنگ میں کچھ مہینوں کے بہتر ماحول کے بعد ہفتہ کے روز یہ حملہ ہوا۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ حوثی باغیوں نے فوج کے مشرق میں تقریباً 170 کلو میٹر دور مارب میں شام کو نماز کے دوران ایک فوجی کیمپ میں مسجد پر حملہ کیا۔ زخمیوں کو مارب شہر کے ایک اسپتال لے جایا گیا ہے۔ اسپتال کے ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں 83 فوجی مارے گئے ہیں جب کہ 148 زخمی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

فوجی کیمپ واقع مسجد پر حملہ سے ٹھیک ایک دن پہلے اتحاد حامی سرکاری فورسز نے فوج کے شمال میں واقع ناہم علاقے میں حوثی باغیوں کے خلاف ایک بڑی مہم چلائی تھی۔ ایک فوجی ذرائع نے بتایا کہ ناہم میں جدوجہد اتوار کو بھی جاری رہی۔ اس درمیان ذرائع نے کہا کہ ’’(حوثی) ملیشیا کے درجنوں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔‘‘

Published: undefined

بہر حال، یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی نے اس بزدلانہ اور دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ ہادی کے حوالے سے ایک ذرائع نے کہا کہ ’’حوثی ملیشیا کا یہ شرمناک قدم اس بات کی بلاشبہ تصدیق کرتا ہے کہ وہ امن کے خواہش مند نہیں ہیں، کیونکہ اسے موت اور تباہی کے علاوہ کچھ نہیں آتا اور وہ علاقے میں ایران کا گھٹیا اسلحہ ہے۔‘‘ حوثی باغیوں نے اس حملے کی فوری طور پر ذمہ داری نہیں لی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined