عالمی خبریں

’اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کا معاہدہ شرمناک‘

امارات اور اسرائیل میں سفارت خانے سے متعلق حتمی طور پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن اس میں یقینی طور پر زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

تصویر سوشل میڈیا بشکریہ عرب نیوز
تصویر سوشل میڈیا بشکریہ عرب نیوز 

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین سفارتی بحالی کے رُخ پر مختلف سیاسی اور حکومتی حلقوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔

Published: 16 Aug 2020, 8:12 AM IST

امریکا کے صدر ڈونیلڈ ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اسرائیل کے مابین امن معاہدہ کا اور دونوں ممالک کا باہمی تعلقات استوار کرنے پر متفق ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کے حکومتی وفود آئندہ ہفتوں میں سرمایہ کاری، سیاحت، براہ راست پروازوں، سلامتی اور باہمی سفارتخانوں کے قیام سے متعلق دوطرفہ معاہدوں پر دستخط کریں گے۔ اس معاہدے کے تحت اسرائیل فلسطین کے غرب اردن کے علاقوں میں اپنی خودمختاری کے اعلان کو عارضی طور پر معطل کرنے جا رہا ہے۔

Published: 16 Aug 2020, 8:12 AM IST

متحدہ عرب امارات نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ جرات مندانہ اقدام ہے جس سے اسرائیل اور فلسطین کےمابین طویل عرصے سے جاری تنازع کا حل ممکن ہوسکے گا۔

Published: 16 Aug 2020, 8:12 AM IST

ایک پریس کانفرنس میں امارات کے مملکتی وزیرخارجہ انور قرقاش نے کہا کہ دونوں ممالک میں سفارت خانے سے متعلق حتمی طور پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن اس میں یقینی طور پر زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

Published: 16 Aug 2020, 8:12 AM IST

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے عبرانی زبان میں ٹوئٹ کیا ہے کہ یہ 'تاریخی دن' ہے۔ انہوں نے اپنے ٹی وی خطاب میں کہا کہ 'اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں آج ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے'۔ غزہ کی پٹی کے حکمراں حماس گروپ نے اس معاہدے کو حسب اندازہ مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے فلسطین کے مقاصد کی ہرگز تکمیل نہیں ہوتی۔ ادھر فلسطینی صدر محمود عباس نے اس معاہدے پر فلسطینی قیادت کا 'ہنگامی اجلاس' طلب کیا ہے۔

Published: 16 Aug 2020, 8:12 AM IST

ایران میں پاسداران انقلاب سے وابستہ تسنیم خبررساں ایجنسی نے کہا کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کا معاہدہ شرمناک ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کو امریکی ناٹک قرار دے دیا۔ متحدہ عرب امارات کے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ ایسے ناٹک رچا کرفلسطینیوں کی قسمت کا فیصلہ کر سکتا ہے تو وہ اس خطے کے سیاسی حقائق کو سمجھنے سے قاصر ہے۔ ایران کے روحانی پیشوا نے ابھی تک معاہدے پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔

Published: 16 Aug 2020, 8:12 AM IST

مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین امریکا کے کردار کی تعریف کی اورایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'میں نے فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے الحاق کو روکنے کے بارے میں امریکہ، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان مشترکہ بیان کو دلچسپی اور تحسین کے ساتھ پڑھا ہے'۔ مصر کے صدر نے مزید کہا کہ اس سے مشرق وسطی میں قیام امن میں مدد ملے گی. 'میں اپنے خطے کی خوشحالی اور استحکام کے لیے اس معاہدے کی تیاری کرنیوالوں کی کاوشوں کی ستائش کرتا ہوں'۔ واضح رہے کہ عرب دنیا میں اسرائیل کے عرب ریاستوں کے ساتھ رسمی سفارتی تعلقات دو ہمسایہ عرب ممالک مصر اور اردن سے ہیں۔

Published: 16 Aug 2020, 8:12 AM IST

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بھی اس معاہدے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کا فیصلہ ایک بڑی خوشخبری ہے۔ بورس جانسن نے کہا کہ وہ یہ چاہتے تھے کہ اسرائیل غرب اردن کے متعلقہ علاقے ملحق نہ کرے اور آج ہونے والا معاہدہ اس الحاق سے متعلق اسرائیلی فیصلے کو معطل کردے گا۔ اس طرح یہ مشرق وسطی میں امن کی راہ میں ایک خوش آئند قدم ہے۔

Published: 16 Aug 2020, 8:12 AM IST

ہندوستان نے بھی کل متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اسرائیل کے مابین معمول کے سفارتی تعلقات کے قیام کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ فلسطین اور اسرائیل کے مابین دو ملکوں کے نظریہ پر بات چیت جلد ہی شروع ہو گی۔وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نےکل یہاں باقاعدہ بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے آج سہ پہر وزیر خارجہ ایس جیشنکر کو ٹیلیفون کرکے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین تعلقات کو مکمل طور پر معمول پر لانے کے اعلان کے بارے میں اطلاع دی۔ترجمان نے کہا کہ ہندوستان مغربی ایشیائی پڑوس میں امن، استحکام اور ترقی کے اقدامات کی مستقل حمایت کرتا رہا ہے۔ اس تناظر میں ہم متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین تعلقات کو مکمل طور پر معمول پر لانے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ دونوں ممالک ہندوستان کے اہم اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔

Published: 16 Aug 2020, 8:12 AM IST

اقوام متحدہ کے ترجمان نے بھی یو اے ای اور اسرائیل کے معاہدے کے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مشرق وسطی کے خطے میں امن اور سلامتی کو فروغ حاصل ہو گا۔

Published: 16 Aug 2020, 8:12 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 Aug 2020, 8:12 AM IST