عالمی خبریں

وینزویلا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 36 افراد ہلاک، 56 لاپتہ

وینزویلا کی شمالی وسطی ریاست اراگوا میں اختتام ہفتہ پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں پیر تک 36 افراد ہلاک اور 56 لاپتہ ہو گئے۔ داخلی تعلقات، انصاف اور امن کے وزیر ریمیگیو سیبالوس نے یہ اطلاع فراہم کی

وینزویلا میں لیند سلائیڈنگ / Getty Images
وینزویلا میں لیند سلائیڈنگ / Getty Images 

کاراکاس: وینزویلا کی شمالی وسطی ریاست اراگوا میں اختتام ہفتہ پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں پیر تک 36 افراد ہلاک اور 56 لاپتہ ہو گئے۔ داخلی تعلقات، انصاف اور امن کے وزیر ریمیگیو سیبالوس نے یہ اطلاع فراہم کی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ وینزویلا کی حکومت نے متاثرہ علاقے میں 300 ٹن خوراک اور پانی تقسیم کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹس، سول پروٹیکشن ایجنسی اور بولیویرین نیشنل آرمڈ فورسز کے 3000 سے زائد ارکان کو بحالی کی کوششوں میں مدد کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل نائب صدر ڈیلسی روڈریگوز نے کہا کہ لاس ٹیجیریا کے قصبے میں جہاں یہ سانحہ پیش آیا، 317 گھر مکمل طور پر تباہ اور 757 کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی بحال کر دی گئی ہے، پینے کے پانی کی سروس ابھی تک ٹھیک نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined