عالمی خبریں

دوسرے ممالک کو بدعنوانی کی جانچ میں مدد کے لئے کہنا میرا حق: ٹرمپ

ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین اور چین کو تاجر ہنٹر بائڈن کے خلاف جانچ کرنی چاہیے۔ بائڈن سابق نائب صدر جوئے بائڈن کے بیٹے ہیں جو 2020 میں صدر کے عہدے کے لئے ڈونالڈ ٹرمپ کے بالمقابل کھڑے ہونے والے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا ہے کہ انہیں بدعنوانی کے معاملوں کی جانچ میں مدد کے لئے دیگر ممالک کو کہنے کا حق ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی جانچ چل رہی ہے۔

Published: 04 Oct 2019, 10:43 PM IST

ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا تھا کہ یوکرین اور چین کو تاجر ہنٹر بائڈن کے خلاف انہیں جانچ کرنی چاہیے۔ وہ سابق نائب صدر جوئے بائڈن کے بیٹے ہیں جو 2020 میں صدر کے عہدے کے لئے ڈونالڈ ٹرمپ کے بالمقابل کھڑے ہونے والے ہیں۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے چین کے صدر شی جنپنگ سے ہنٹر بائڈن کے بارے میں جانچ کرنے کی درخواست کی تھی تو ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایسا نہیں کہا تھا لیکن ایسا کچھ ہم شرو ع کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں کیونکہ ہنٹر پر چین سے زبردست سرمایہ حاصل کرنے کا الزام ہے۔

Published: 04 Oct 2019, 10:43 PM IST

ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’’امریکہ کے صدر کی حیثیت سے مجھے اس بات کا مکمل اختیار ہے اور شاید یہ جانچ کرنے یا جانچ کرائے جانے کے لئے کہنے کی میری ڈیوٹی بھی ہے اور اس میں کسی ملک کو کچھ کہنا، مشورہ دینا یا مدد کرنا بھی شامل ہے۔

Published: 04 Oct 2019, 10:43 PM IST

واضح رہے کہ 24 ستمبر کو ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے ایک شکایت کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تجویز کا اعلان کیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ہنٹر بائڈن کے خلاف جانچ کا دباؤ بنانے کے لئے 25 جولائی کو یوکرین کے صدر ولادیمیر جیلنسکی سے فون پر بات کی تھی۔ یہ ٹیلی فون بات چیت عام کردی گئی ہے اور ڈونالڈ ٹرمپ نے ان سبھی الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

Published: 04 Oct 2019, 10:43 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Oct 2019, 10:43 PM IST