عالمی خبریں

غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیل کا فوجی حملہ

آئی ڈی ایف نے غزہ سے اسرائیل پر داغے گئے دو راکٹوں کی اطلاع کے بعد ٹوئٹ کیا کہ "آج دوسری بار اسرائیل پر غزہ سے راکٹ داغا گیا۔ آئرن ڈوم فضائی دفاعی نظام نے اسے کامیابی سے روک لیا۔"

تصویر گیٹی ایمج
تصویر گیٹی ایمج 

تل ابیب: اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی ڈی ایف نے کل اتوار کو اسرائیل کی طرف راکٹ داغے جانے کے جواب میں غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ آئی ڈی ایف نے ٹوئٹ کیا ہے کہ "آج شام کے اوائل میں اسرائیل پر فائر کیے گئے 3 راکٹوں کے جواب میں، ہماری فضائیہ نے غزہ میں حماس کے زیر زمین دہشت گردی کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔ ہم اس کے لئے حماس کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔"

Published: undefined

آئی ڈی ایف نے غزہ سے اسرائیل پر داغے گئے دو راکٹوں کی اطلاع کے بعد ٹوئٹ کیا کہ "آج دوسری بار اسرائیل پر غزہ سے راکٹ داغا گیا۔ آئرن ڈوم فضائی دفاعی نظام نے اسے کامیابی سے روک لیا۔" اسرائیل مغربی کنارے کے اطراف کے ارد گرد کے علاقوں میں غیر قانونی بستیوں پر اپنی خود مختاری بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ دوسری طرف حماس اور فتح نے اس ہفتے کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ ان کا مشترکہ مقصد 1967 میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور یروشلم کو اپنا دارالحکومت بنانے کے طور پر مکمل خودمختاری کے ساتھ ایک فلسطینی ریاست تشکیل دینا تھا۔

Published: undefined

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسلاک کے منصوبے کو ترک کریں اور متصادم جماعتوں سے بین الاقوامی برادری کی تائید سے بات چیت کی اپیل کی ہے۔ حماس نے جون کے آخر میں کہا تھا کہ وہ اسرائیل کے ذریعہ مغربی کنارے کے کچھ حصوں کو الحاق کرنے کو فلسطینیوں کے خلاف اعلان جنگ پر محمول کرے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined