عالمی خبریں

جنوبی لبنان سے فوج ہٹاؤ ورنہ معاہدہ توڑ دیا جائے گا، اسرائیل کی حزب اللہ کو وارننگ

امریکی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ نے اپنی فوج کی واپسی پوری نہیں کی ہے۔ لبنان اور فرانس نے بھی اسرائیل پر درجنوں جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اسرائیل نے حزب اللہ کو سخت واننگ دی ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع عزرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اگر ایران حمایت یافتہ گروپ جنوبی لبنان میں لٹانی ندی سے آگے اپنی فوج واپس نہیں لے جاتا ہے تو دونوں فریقوں کے درمیان ہوا جنگ بندی معاہدہ ٹوٹ جائے گا۔ سی این این کے مطابق جنگ بندی معاہدہ کے بعد جس میں دونوں فریق 27 نومبر سے کم سے کم 60 دنوں کے لیے دشمنی کو روکنے کے لیے راضی ہوئے، اس وقت حزب اللہ کے جنگجوؤں کو اسرائیل-لبنان سرحد سے 40 کلومیٹر پیچھے ہٹنے کی امید تھی جبکہ اسرائیلی زمینی فوج لبنانی علاقے سے ہٹ گئی۔ جنگ بندی کے شرائط کے مطابق حزب اللہ کو 26 جنوری تک اپنے جنگجوؤں اور اسلحوں کو لٹانی ندی کے شمال میں واپس لے جانا ہوگا۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی 'ژنہوا' کی رپورٹ کے مطابق لبنانی فوج کو علاقے میں فوجیوں کی تعیناتی کرنی ہے۔ اتوار کو اسرائیل کے شمالی کمان کا دورہ کرنے کے دوران کاٹز نے کہا کہ اسرائیل معاہدہ کو نافذ کرنے کے لیے پابند ہے۔ ہم لبنان میں معاہدہ کو قائم رکھنا چاہتے ہیں۔ اس دوران کاٹز نے دعویٰ کیا کہ حزب اللہ نے اپنی فوج کی واپسی پوری نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شرط پوری نہٰں ہوتی ہے تو معاہدہ ٹوٹ جائے گا۔

وہیں لبنان اور فرانس نے اسرائیل پر درجنوں جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا ہے، جو نازک جنگ بندی کو مزید واضح کرتا ہے۔ اس سے پہلے دسمبر میں لبنان میں یو این آئی ایف آئی ایل نے کہا تھا کہ لبنان میں دشمنی کا خاتمہ کرتے ہوئے خطرے میں ڈالنے والی کسی بھی کارروائی کو روکا جانا چاہیے۔ یو این آئی ایف آئی ایل نے کہا کہ اسرائیل اور لبنان دونوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے عہد 1701 پر مکمل عمل درآمد کے لیے اپنے عزم کی تصدیق کی ہے۔

Published: undefined

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ کے مطابق جنوبی لبنان میں فوج تعینات کی جائے گی۔ اقوام متحدہ امن مشن نے زور دے کر کہا ہے کہ وہ اپنی کوششوں اور تعیناتی میں تیزی لانے کے لیے لبنانی فوج کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined