عالمی خبریں

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق، امریکہ اور اسرائیلی فوج نے کی تصدیق

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جمعہ کی شام سے جنگ بندی نافذ ہو گئی۔ امریکہ کے ایک سینئر عہدیدار اور اسرائیلی فوج نے اس کی تصدیق کی ہے۔ جنوبی لبنان میں حالیہ حملوں میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہوئے ہیں

<div class="paragraphs"><p>لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے کی فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے کی فائل تصویر / آئی اے این ایس

 
Ali Hashisho

اسرائیل اور لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے، جو جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے سے نافذ ہو گیا۔ اس پیش رفت کی تصدیق امریکہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کی ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے بھی جنگ بندی کے آغاز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر وہ دوبارہ کارروائی کے لیے تیار ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی دیفرین نے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت جنگ بندی نافذ ہے، تاہم اگر حالات نے تقاضا کیا تو اسرائیل لڑائی دوبارہ شروع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Published: undefined

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی اور قطری مذاکرات کاروں نے ایران کے تعاون سے اس معاہدے کو حتمی شکل دی۔ امریکی عہدیدار کے مطابق دن کے آغاز میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں فریق جنگ بندی پر متفق ہو گئے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب لبنان کی وزارت صحت کے مطابق جنوبی لبنان میں رات بھر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 18 افراد جان بحق ہو گئے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کے چار فوجی بھی مارے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ سے متعلق 80 مقامات کو نشانہ بنایا، جن میں تنظیم کے درجنوں ارکان مارے گئے۔

Published: undefined

قبل ازیں، امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات، جو حال ہی میں دستخط کیے گئے مفاہمتی معاہدے کے بعد آگے بڑھنے والے تھے، فی الحال ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سوئٹزرلینڈ میں متوقع مذاکرات میں شرکت کے لیے روانہ نہیں ہوں گے۔

امریکی حکام کے مطابق تکنیکی سطح کی بات چیت کے لیے منصوبہ بندی ابھی مکمل نہیں ہو سکی، تاہم واشنگٹن جلد از جلد مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کرنے کا خواہاں ہے۔ اس سے قبل بعض لبنانی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی تھی کہ جنوبی لبنان میں جاری اسرائیلی حملوں کے باعث مجوزہ بات چیت عارضی طور پر روک دی گئی تھی۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined