عالمی خبریں

عراق مظاہرے: تازہ ہلاکتوں کے بعد حالات تشویش ناک، انٹرنیٹ خدمات پر پابندی

احتجاجی مظاہروں پر قابو پانے کے لیے بغداد اور متعدد دیگر شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں جاری احتجاجی مظاہرے کے دوران حالات انتہائی دھماکہ خیز ہو چکے ہیں۔ دریں اثنا 4 افراد کی موت ہونے اور 150 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ احتجاجی مظاہروں پر قابو پانےکے لیے بغداد اور متعدد دیگر شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے بغداد میں عراقی ٹیلی ویژن کی عمارت کے قریب احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشر کر دیا ہے۔

Published: undefined

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بغداد کے الشہدا پل پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔ قبل ازیں مظاہرین نے کربلا میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت میں گھس کر وہاں پر عراقی پرچم لہرا دیا۔

Published: undefined

ایک تازہ پیش رفت کے مطابق مظاہرین نے وسطی بغداد میں وزارت انصاف کی طرف بڑھنے کی کوشش کی جس پر سیکورٹی حکام نے جوابی کارروائی کی ہے۔ وزارت انصاف کی عمارت کے قریب بڑے پیمانے پر آتش زدگی دیکھی گئی۔ سیکورٹی فورسز نے ہجوم پر آنسو گیس شیل فائر کیے۔ عراقی فوج کے ترجمان نے وزارت انصاف کے صدر دفتر کے سامنے مظاہرین کو منتشر کرنے کا اعلان کیا۔

Published: undefined

پیر کے روز وزیراعظم عادل عبدالمہدی کی اپیل کے باوجود ہزاروں مظاہرین نے احتجاج کیا۔ وزیراعظم نے مظاہرین سے کہا تھا کہ وہ احتجاج ختم کردیں کیونکہ احتجاج کی وجہ سےعراقی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے اور ملک میں نظام زندگی درہم برہم ہو رہی ہے۔

Published: undefined

واضح ر ہے کہ اکتوبر کے اوائل سے بے روزگاری، سرکاری بدعنوانی اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے معاملے میں عراق کے دارالحکومت بغداد اور کئی صوبوں سمیت پورے ملک میں لوگوں کا احتجاج جاری ہے اور مظاہروں کے دوران بغداد میں پولس کے ساتھ تصادم اور تشدد کے واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ پرتشدد مظاہروں میں اب تک سینکڑوں لوگوں کی جان جا چکی ہے۔

Published: undefined

وزیر اعظم عادل عبد المہدی نے اس سے قبل مظاہرین سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ اصلاحات کے لئے مظاہرین کا مطالبہ اور بدعنوانی کے خلاف جنگ حکومت تک پہنچ چکی ہے۔ حکومت ہر جائزمطالبات کو پورا کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کی حکومت جھوٹے وعدے نہیں کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined