عالمی خبریں

ایران کے معاشی تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں: صدر روحانی

حسن روحانی نے کہا کہ افراط زر کی توقعات کو کم کرنے اور آئل اور نان آئل مصنوعات کی برآمدات کے بڑھتے ہوئے رجحان کے ساتھ ملک کی معاشی صورتحال بہتری کی طرف گامزن ہے۔

حسن روحانی، تصویر بشکریہ IrnaUrdu
حسن روحانی، تصویر بشکریہ IrnaUrdu 

تہران: ایرانی صدر نے ملک کے خلاف معاشی جنگ لڑنے والے شکست خوردہ عناصر کے مقصد کو ایرانی معیشت کی تباہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب ایران کی تجارتی شراکت داروں کے نقطہ نظر میں تبدیلی آگئی ہے اور ایرانی معاشی تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر حسن روحانی نے گزشتہ روز اتوار کو گورنمنٹ اکنامک کوآرڈینیشن ہیڈ کوارٹرز کے 196 ویں اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

Published: undefined

اس موقع پر انہوں نے ایران کے خلاف معاشی جنگ کے سامنے مزاحمت کے ثمرات سے مستفید ہونے اور ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کی بھر پور کوشش پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے خلاف معاشی جنگ لڑنے والے شکست خوردہ عناصر کا مقصد ایرانی معیشت کی تباہی تھا، آج، وہ معاشی جنگ میں ایرانی قوم کی فتح کو عوام کے لئے بے نتیجہ اور تلخ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Published: undefined

ایرانی صدر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ملک کے معاشی کارکن اور عوام، روشن خیالی کے ساتھ ایسے بیانات اور اقدامات پر توجہ نہیں دیں گے اور اعتماد اور سکوں سے اپنی سرگرمیاں مضبوطی کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افراط زر کی توقعات کو کم کرنے اور آئل اور نان آئل مصنوعات کی برآمدات کے بڑھتے ہوئے رجحان کے ساتھ ملک کی معاشی صورتحال بہتری کی طرف گامزن ہے۔

Published: undefined

صدر روحانی نے اس بات پر زور دیا کہ اقتصادی منڈیوں کی اہمیت کے پیش نظر ان بازاروں میں سکون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناراض دشمن مثبت رجحان کو روکنے یا اس کی رفتار کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ایران مخالف میڈیا، نفسیاتی جنگ کے وسیع پیمانے پر پروپیگنڈے کے ساتھ، وہ بنیادی طور پر ایرانی معیشت میں عدم استحکام لانے کی کوشش کرتے ہیں۔

Published: undefined

صدر روحانی نے کہا کہ ایران کے خلاف ڈونالڈ ٹرمپ کی معاشی جنگ کی شکست سے اب ایران کی تجارتی شراکت داروں کے نقطہ نظر میں تبدیلی آگئی ہے اور ایرانی معاشی تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔

بشکریہ IrnaUrdu

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined