
ماہان ایئر، تصویر انسٹاگرام
امریکہ۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ میں ایک دوسرے پر حملوں کا سلسلہ شدت اختیار کرگیا ہے۔ اس دوران امریکی فضائی حملے میں ایک ایرانی طیارے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ طیارہ ہندوستان آنے والا تھا۔ ایرانی حکام نے بتایا کہ پیر کو ایران کے مشہد ہوائی اڈے پرامریکی فضائی حملے میں ماہان ایئر کا ایک طیارہ تباہ ہو گیا جس سے ہندوستان میں انسانی امدادی سامان کے لیے جارہے مشن میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے کو مبینہ طور پراس ہفتے نئی دہلی کے لیے پرواز کرنی تھی تاکہ ایرانی عوام کے لیے ضروری طبی سامان اورعوامی امداد لائی جاسکے۔
Published: undefined
بتادیں کہ مشہد ایران کا مقدس شہر ہے جہاں امام علی رضا کے روضے کی زیارت کے لیے پورے سال دنیا بھر سے زائرین کی آمد ورفت کا سلسلہ رہتا ہے۔ یہاں کا ایئر پورٹ بین الاقوامی ہوائی اڈا ہے جو مشہد، رضوی خراسان صوبہ، ایران میں واقع ہے۔ یہ ہوائی اڈہ خاص طور پر زائرین، شہری اور فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ شاید اسی وجہ سے یہ ایئر پورٹ امریکی فوج کے نشانے پر تھا۔
Published: undefined
ایرانی افسران نے بتایا کہ مشہد ایئرپورٹ پر امریکی حملے کے بعد طیارے کو نقصان پہنچا۔ امریکہ اور اسرائیل ایرانی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ خبروں کے مطابق اس جنگ میں اب تک ایران میں 3000 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں اعلیٰ قیادت سمیت چھوٹے چھوٹے بچے اورخواتین بھی شامل ہیں۔
Published: undefined
بتایا جارہا ہے کہ امریکی فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا ایرانی طیارہ یکم اپریل کو ہندوستان کی راجدھانی نئی دہلی پہنچنے والا تھا۔ ہندوستان نے 18 مارچ کو ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے ذریعے طبی سامان کی پہلی کھیپ ایران کو بھیجی تھی۔ اس سلسلے میں نئی دہلی میں واقع ایرانی سفارت خانے کی جانب سے امداد کے لیے ہندوستان کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک ہندوستان کے کئی شہروں میں لوگ امریکہ اور اسرائیل کے ذریعہ مسلط کردہ جنگ سے متاثر ایرانی عوام کی مدد کے لیے امدادی رقم اور سامان عطیہ کر رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined