عالمی خبریں

میناب کے ’شہید بچوں‘ کے پیغام کے ساتھ ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ، پہلی میٹنگ آج ممکن

ایرانی پارلیمینٹ کے اسپیکر نے کہا کہ میں میناب کے مظلوم بچوں اور وطن عزیز ایران کے تمام شہداء کو ہر وقت اپنے اعمال و کردار پر ناظر سمجھتا ہوں، وہ ہمیں دیکھ رہے ہیں اور ان کی امیدیں ہم سے وابستہ ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر :&nbsp;@mb_ghalibaf</p></div>

تصویر : @mb_ghalibaf

 

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سوئٹزرلینڈ میں امریکہ کے ساتھ تکنیکی مذاکرات سے قبل میناب اسکول کی ہولناک واردات کے متاثرین کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان 14 نکاتی مفاہمت کی یاد داشت (ایم او یو) کے تحت واشنگٹن کے ساتھ بات چیت کے دوران ان کی قربانی اسلامی جمہوریہ کے اقدامات کی رہنمائی کرے گی۔

Published: undefined

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کی گئی ایک پوسٹ میں قالیباف نے کہا کہ وہ اور ایرانی وفد مذاکرات کی تیاری کرتے وقت میناب کے بچوں اور دیگر ایرانی شہداء کی یادیں اپنے ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں میناب کے مظلوم بچوں اور وطن عزیز ایران کے تمام شہداء کو ہر وقت اپنے اعمال و کردار پر ناظر سمجھتا ہوں، وہ ہمیں دیکھ رہے اور ان کی امیدیں ہم سے وابستہ ہیں، خدا سے دعا ہے کہ وہ مجھے مظلوم شہداء اور ایرانی قوم کے سامنے شرمندہ ہونے سے بچالے، میں سرخروئی کے ساتھ اپنے ساتھیوں جاملوں سے جن کے دیدار کا میں بے چینی کے ساتھ منتظر ہوں۔‘‘ انہوں نے پوسٹ میں ’Minab168‘ ہیش ٹیگ کا استعمال کیا اور پیغام کو میناب اسکول کے بچوں کی یاد کو وقف کیا۔ یہ تبصرے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایرانی وفد مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے بعد امریکہ کے ساتھ پہلی تکنیکی بات چیت کے لیے سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ پہنچا ہے۔

Published: undefined

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے اسلامی جمہوریہ ایران براڈ کاسٹنگ (آئی آر آئی بی) کے مطابق ایران کا مذاکراتی وفد اسپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف کی قیادت میں سوئزرلینڈ کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری علی باقری کنی، مرکزی بینک کے سربراہ عبدالناصر ہمتی، نائب وزیر پیٹرولیم حمید بورد، نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی اور ترجمان وزارت خارجہ اسما‏عیل بقائی بھی ایران کے مذاکراتی وفد میں شامل ہیں۔

Published: undefined

وفد کے دورے کا مقصد سفارتی مفاہمت کے تحت امریکہ کی جانب سے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لینا اور اس کی پیروی کرنا ہے۔ وفد کے ترجمان اور وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ روانگی سے قبل مذاکرات کا بنیادی محور پہلے سے طے شدہ وعدوں کی پاسداری کو یقینی بنانا ہوگا۔ آئی آر آئی بی کے مطابق بقائی نے کہا کہ ہر معاہدے اور اتفاق رائے کا اصل امتحان اس وقت آتا ہے جب اس پر عمل درآمد کی بات ہوتی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ ایران دوسری طرف سے ہونے والی تعمیل پر گہری ننظر رکھے گا اورماضی میں وعدوں کی عدم تکمیل کے تجربات کو دھیان میں رکھے گا۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ دوسرے فریق کے ذریعہ وعدہ خلافی کے ہمارے تجربے کو دیکھتے ہوئے، ہمیں ان کے وعدوں کی تکمیل کو سنجیدگی سے آگے بڑھانا ہوگا۔

Published: undefined

ایرانی وفد کے سوئٹزرلینڈ پہنچنے پر وہاں کی وزارت خارجہ نے ان کا استقبال کیا اور کہا کہ یہ دورہ امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے مفاہمت کی یادداشت پر عمل درآمد کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ سوئس وزارت خارجہ نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم ایرانی وفد کی سوئٹزرلینڈ آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ایرانی وفد امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے مفاہمت کی یادداشت کے نفاذ کے ایک حصے کے طور پر برگن اسٹاک جا رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے کوٹے ڈی آئیور کو 2-1 سے دی شکست، ناک آؤٹ مرحلے میں بنائی جگہ