عالمی خبریں

ہندوستان کے لیے ایران نے کھول دیا آبنائے ہرمز! بحری جہازوں کی آزادانہ آمد و رفت کا راستہ صاف

مغربی ایشیا میں جاری تنازع کے درمیان ایران نے آبنائے ہرمز کو کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے ہندوستان کو بڑی راحت دی ہے۔ اب ایران کے دوست ممالک کے بحری جہاز آبنائے ہرمزکے ذریعے آزادانہ طور پر آ جا سکیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>عباس عراقچی / آئی اے این ایس</p></div>

عباس عراقچی / آئی اے این ایس

 
Sha Dati

 ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اب دوست ممالک کے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے گا۔ ان ممالک میں ہندوستان بھی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی چین، روس، عراق اور پاکستان کا نام بھی لیا گیا ہے۔ ایران کے تازہ فیصلے کا مطلب ہے کہ ہندوستانی جہازوں کو اس راستے سے محفوظ طریقے سے گزرنے دیا جائے گا۔ تاہم ایک شرط عائد کی گئی ہے کہ جہازوں کو پہلے ایرانی حکام کے ساتھ رابطہ کرنا ہوگا۔

Published: undefined

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا بھرمیں اس راستے کے بارے میں خدشات بڑھ گئے ہیں کیونکہ یہی راستہ دنیا کے سب سے بڑے تیل سپلائی راستوں میں سے ایک ہے۔ اگر یہ بند ہو جاتا ہے تو ہندوستان جیسے ممالک کے لیے تیل کی قیمتیں اور سپلائی دونوں پر اثر پڑتا ہے۔

Published: undefined

ایران کے اس فیصلے سے ہندوستان کو بڑی راحت ملی ہے کیونکہ ہندوستان کا زیادہ تر تیل اسی راستے سے آتا ہے، اگر یہ راستہ بند رہتا تو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید مہنگی ہو سکتی تھیں۔ ایران نے پہلے بھی واضح کیا تھا کہ غیر دشمن بحری جہاز (یعنی جو ایران کے خلاف نہیں) اس راستے سے گزر سکتے ہیں لیکن اب یہ اصول مزید سخت کر دیا گیا ہے اب ہر جہاز کو پہلے اجازت لینا ہوگی اور حفاظتی قوانین پر عمل کرنا ہو گا۔

Published: undefined

دریں اثنا ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف اپنے جنگی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے ہم جنگ نہیں چاہتے اور نہ ہی کسی کے آگے جھکیں گے۔ سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کا ارادہ نہیں رکھتا اور نہ ہی اس وقت کوئی براہ راست بات چیت جاری ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں بلکہ تنازعات کا مستقل اور پائیدار حل چاہتا ہے تاہم تہران جنگ کے مکمل خاتمے اور ہونے والے نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ حکام امن کے حوالے سے پیش کی گئی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے انکشاف کیا کہ امریکہ مختلف ثالثوں کے ذریعے پیغامات بھیج رہا ہے تاہم یہ پیغامات مذاکرات کے مترادف نہیں ہیں۔

Published: undefined

اسی دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے بھی اس معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے تیل، گیس اور کھاد کی سپلائی میں خلل پڑ رہا ہے جس کے اثرات دنیا بھر میں خاص طور پر زرعی موسم میں پڑ رہے ہیں۔ گوٹیریس نے امریکہ اور اسرائیل سے اپیل کی کہ وہ جلد ازجلد جنگ کو ختم کریں، کیونکہ اس سے شہریوں کی حالت زار مزید خراب ہو رہی ہے اورعالمی معیشت پر شدید اثر پڑ رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایران سے بھی اپنے پڑوسی ممالک پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined