عالمی خبریں

ملک میں کورونا کے فعال معاملات ساڑھے نو لاکھ سے زیادہ

ملک میں فعال معاملات 20.55فیصد اور اس وائرس سے نجات پانے والوں کی شرح 77.76فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.66فیصد ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

ملک میں جمعہ کی دیر رات تک کورونا وائرس کے فعال معاملات گیارہ ہزار سے زیادہ بڑھ کر 9.95لاکھ سے زیادہ ہوگئے اور مجموعی فعال معاملات میں سے 75فیصد سے زیادہ معاملے نو سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں سے آئے ہیں۔

Published: undefined

ملک میں کورونا کے مجموعی فعال معاملات 9,55,029ہیں اور مجموعی فعال معاملات میں سے 75فیصد سے زیادہ معاملے نو سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں سے آئے ہیں۔ مہاراشٹر، کرناٹک اور آندھراپردیش کا فی الحال مجموعی فعال معاملات میں 50فیصد حصہ ہے۔ مہاراشٹر اس فہرست میں 2,71,000سے زیادہ معاملات کے ساتھ چوٹی پر ہے جبکہ اس کے بعد کرناٹک میں 98ہزار سے زیادہ اور آندھراپردیش میں 96,000سے زیادہ فعال معاملے ہیں۔

Published: undefined

مختلف ریاستوں سے موصولہ رپورٹ کے مطابق آج دیر رات تک انفیکشن کے 86,344سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کا اعدادو شمار 46لاکھ سے زیادہ 46,46,069ہوگیا۔ اس دوران صحت یا ب ہوئے لوگوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔ ملک میں 73,057کورونا مریضوں کے صحت یا ب ہونے سے اس وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 36,13,040ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں 949کورونا مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 77,253ہوگئی ہے۔

Published: undefined

انفیکشن کے معاملہ میں ہندستان کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 66.01لاکھ کے پار پہنچ گئی ہے او ر اب تک 1.91لاکھ سے زیادہ لوگوں کی اس سے جان جاچکی ہے۔

Published: undefined

کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں اب تیسرے نمبر پر برازیل میں اب تک 42.38لاکھ لوگ اس وائرس کی زد میں آچکے ہیں جبکہ 1.29لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ موت کے معاملہ میں برازیل اب بھی دوسرے نمبر پر ہے۔

Published: undefined

مہاراشٹراور کرناٹک سمیت مختلف ریاستوں سے موصولہ اطلاع کے مطابق تشویش کی بات یہ ہے کہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کے مقابلہ میں نئے متاثرین میں اضافہ ہونے سے فعال معاملات میں بھی اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ملک میں فعال معاملات 20.55فیصد اور اس وائرس سے نجات پانے والوں کی شرح 77.76فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.66فیصد ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined