عالمی خبریں

یورینیم کی افزودگی زیادہ ہوئی تو ایران پر حملہ کر سکتا ہے اسرائیل! رپورٹ میں انکشاف

اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ "ایران نے ہمارے موقف کو پوری طرح سے تسلیم کیا ہے اور وہ جانتے ہیں کہ ہماری 'ریڈ لائن' کیا ہے"۔

ایران، تصویر آئی اے این ایس
ایران، تصویر آئی اے این ایس 

یروشلم: اسرائیلی حکومت نے امریکہ اور کئی یورپی ممالک سے کہا ہے کہ اگر یورینیم کی افزودگی کی سطح 60 فیصد سے زیادہ ہوتی ہے تو وہ ایران پر فوجی حملہ کر سکتا ہے۔ ایکسیوس نیوز پورٹل نے بدھ کو ایک سینئر اسرائیلی اہلکار کے حوالے سے یہ رپورٹ دی۔ اہلکار نے کہا کہ "ایران نے ہمارے موقف کو پوری طرح سے تسلیم کیا ہے اور وہ جانتے ہیں کہ ہماری 'ریڈ لائن' کیا ہے"۔

Published: undefined

رپورٹ میں اسرائیلی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے کہا ہے کہ وہ بوئنگ کے سی-46 ایندھن بھرنے والے اور اسٹریٹجک ملٹری ٹرانسپورٹ طیاروں کی فراہمی میں تیزی لائیں جو گزشتہ سال خریدے گئے تھے۔ یہ ممکنہ فوجی تیاریاں ایران کے خلاف کارروائی کے لیے ہیں۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق اسرائیل 2024 کے آخر تک کم از کم ایک طیارہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔ تاہم لائیڈ آسٹن نے نیتن یاہو کو بتایا کہ انہیں امریکی فوج کی ضروریات کی وجہ سے ڈیلیوری کو تیز کرنا مشکل ہو گا۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined