عالمی خبریں

نائن الیون حملوں کا سزا یافتہ ملزم المتصدق جرمنی سے ملک بدر

امریکا میں نائن الیون حملوں کے سزا یافتہ ملزم منیر المتصدق کو جرمنی سے ملک بدر کیا جا رہا ہے۔ اسے ہیمبرگ کی ایک جیل سے رہا کر کے  اسے اس کے وطن مراکش بھیجا جا رہا ہے۔

تصویر ڈی ڈبلیو ڈی
تصویر ڈی ڈبلیو ڈی 

وفاقی جرمن دارالحکومت برلن سے 15 اکتوبر کو ملنے والی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں کے مطابق منیر المتصدق شمالی جرمن شہر ہیمبرگ کی ایک جیل میں قید تھا، جہاں سے اسے آج ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہیمبرگ ایئر پورٹ پر پہنچا دیا گیا۔

Published: 16 Oct 2018, 7:04 AM IST

حکام نے بتایا کہ المتصدق کی جرمنی سے ملک بدری کے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، اور اسے آج ہی بعد ازاں واپس مراکش بھیج دیا جائے گا۔ اس مراکشی شہری پر 11 ستمبر 2001ء کو امریکی شہروں نیو یارک اور واشنگٹن میں کیے جانے والے دہشت گردانہ حملوں میں ملوث عسکریت پسندوں کی عملی مدد کا الزام ثابت ہو گیا تھا۔

Published: 16 Oct 2018, 7:04 AM IST

اسے ایک جرمن عدالت نے 2006ء میں نائن الیون کے حملہ آوروں کی مدد اور ایک دہشت گرد تنظیم (القاعدہ) کی رکنیت کے الزام میں مجرم قرار دے دیا تھا۔ اس مقدمے میں منیر المتصدق پر سینکڑوں انسانوں کے قتل میں معاونت کا الزام بھی ثابت ہو گیا تھا۔

Published: 16 Oct 2018, 7:04 AM IST

نیوز ایجنسی اے پی نے لکھا ہے کہ المتصدق کو پہلے ہیمبرگ کی ایک جیل سے بذریعہ ہیلی کاپٹر اسی شہر کے ہوائی اڈے پر پہنچایا گیا، جہاں بھاری ہتھیاروں سے مسلح جرمن پولس اہلکاروں کے گھیرے میں اسے ایک دوسرے ہیلی کاپٹر تک پہنچایا گیا، جو پہلے سے وہاں انتظار کر رہا تھا۔

Published: 16 Oct 2018, 7:04 AM IST

حکام نے اگرچہ المتصدق کی ملک بدری سے قبل اس پورے قانونی عمل کی کوئی باقاعدہ تفصیلات نہیں بتائیں، تاہم ہیمبرگ ہوائی اڈے کے چند باخبر ذرائع نے اے پی کو بتایا کہ اس شہر کے ہوائی اڈے سے وہاں کھڑے ایک دوسرے ہیلی کاپٹر کے ذریعے المتصدق کو وہاں سے ’کہیں اور‘ بھیج دیا گیا۔

Published: 16 Oct 2018, 7:04 AM IST

بعد ازاں میڈیا کو مختلف ذرائع سے ملنے والی رپورٹوں میں یہ کہا گیا کہ منیر المتصدق کو ہیمبرگ سے جرمنی ہی کے ایک دوسرے شہر کے ایک ایسے بڑے ہوائی اڈے پر پہنچا دیا گیا، جہاں سے اسے ڈی پورٹ کر کے مراکش بھیجا جانا تھا۔

Published: 16 Oct 2018, 7:04 AM IST

منیر المتصدق کی عمر اس وقت 44 برس ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اسے یہ بالکل علم نہیں تھا کہ اس کے چند دوست 2001ء میں امریکا پر دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ المتصدق کو ایک جرمن عدالت نے 15 برس کی زیادہ سے زیادہ قید کی سزا سنائی تھی۔

Published: 16 Oct 2018, 7:04 AM IST

اب اس کی ایک جرمن جیل سے رہائی اس لیے ممکن ہو سکی کہ معمول کے عدالتی طریقہ کار کے مطابق نومبر 2001ء میں اس کی گرفتاری کے بعد سے اسے سزا سنائے جانے تک اس نے جتنا عرصہ جیل میں گزارا تھا، وہ بھی جزوی طور پر اس کی سزائے قید کا حصہ ہی سمجھا گیا تھا۔

Published: 16 Oct 2018, 7:04 AM IST

اسی دوران ہیمبرگ میں صوبائی وزارت داخلہ کے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ منیر المتصدق کو ’بہت جلد‘ ملک بدر کیا جا رہا ہے تاہم سیکورٹی وجوہات کی بناء پر اس کی کوئی تفصیلات باقاعدہ طور پر اس لیے جاری نہیں کی گئیں کہ یہ عمل کسی بھی ممکنہ رکاوٹ کے بغیر مکمل کیا جاسکے۔

Published: 16 Oct 2018, 7:04 AM IST

نیوز ایجنسی اے پی نے جب منیر المتصدق کے وکیل صفائی ژان یاکوب سے رابطہ کیا، تو انہوں نے اس بارے میں کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

Published: 16 Oct 2018, 7:04 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 Oct 2018, 7:04 AM IST