عالمی خبریں

کورونا: لیبیا کے سابق وزیر اعظم محمود جبرئیل کا انتقال

کووڈ-19 انفیکشن کی وجہ سے لیبیا کے سابق وزیرا عظم محمود جبرئیل کا 68 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ کورونا وائرس کی زد میں آنے کے بعد وہ ایک اسپتال میں 10 دنوں سے آئسولیشن میں تھے جہاں ان کی موت ہو گئی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لیبیا کے سابق وزیر اعظم محمود جبرئیل کا 68 سال کی عمر میں مصر کی راجدھانی قاہرہ میں انتقال ہو گیا۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق محمود جبرئیل کووڈ-19 انفیکشن کے بعد گزشتہ کچھ دنوں سے بیمار تھے۔ خبر رساں ایجنسی سنہوا نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ "جبرئیل کچھ وقت پہلے ہی کووڈ-19 کی زد میں آئے تھے اور ان کا انتقال ہفتہ کی دیر رات ہو گیا تھا۔ حالانکہ اس موت کی آفیشیل جانکاری اتوار کے روز دی گئی۔"

Published: undefined

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس انفیکشن کا پتہ چلنے کے بعد انھیں قاہرہ کے ایک اسپتال میں 10 دنوں تک آئسولیشن میں رکھا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ محمود جبرئیل لیبیا کے سابق لیڈر معمر قذافی کو ہٹانے اور مارنے کے ایک سال بعد سال 2012 میں تشکیل لیبیا کی لبرل پارٹیوں کے اتحاد 'نیشنل فورسیس ایلائنس' کے سربراہ تھے اور لوگوں میں بہت مقبول تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined