عالمی خبریں

بنگلہ دیش کے سابق وزیر صحت محمد نسیم کی کورونا سے موت

بنگلہ دیش کے سابق وزیر صحت اور عوامی لیگ کے لیڈر محمد نسیم کا ہفتہ کے روز ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 72 برس کے تھے اور کورونا سے متاثر تھے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے سابق وزیر صحت اور عوامی لیگ کے لیڈر محمد نسیم کا سنیچر کو یہاں ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 72 برس کے تھے اور کورونا سے متاثر تھے۔ ان کے بیٹے تنویر شکیل جوائے نے آج صبح بتایاکہ تقریبا گیارہ بج کر دس منٹ پر نسیم نے آخری سانس لی۔

Published: undefined

نسیم کی پیدائش دو اپریل 1948 کو ہوئی تھی۔ وہ سال 1999 سے 2001 تک ملک کے وزیر داخلہ رہے۔ اس کے بعد نسیم 2014-2019 تک حکومت میں وزیر صحت وخاندانی فلاح وبہبود کے وزیر رہے۔

Published: undefined

نسیم کی صحت خراب ہونے کے بعد میڈیکل بورڈ کے بارہ اراکین والی ایک کمیٹی کی جمعہ کی رات ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایمرجنسی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں ان کے بیٹے بھی موجود تھے۔ نسیم دو جون کو کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔

Published: undefined

اسپتال میں علاج کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بعد پانچ جون کو سابق وزیرصحت کا کامیاب آپریشن ہواتھا۔ ایک دن پہلے نسیم کی صحت میں بہتری کے بعد انہیں آئی سی یو سے جنرل وارڈ میں شفٹ کیا جاناتھا۔ بنگلہ دیش کے صدر عبدالحمید، وزیراعظم شیخ حسینہ اور وزیر خارجہ عبدالمؤمن نے نسیم کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • گزشتہ 10 سالوں میں بنے کئی قوانین یا قوانین میں کی گئیں ترامیم امتیازی سلوک کی واضح مثال، آئیے کچھ قوانین پر ڈالیں نظر