عالمی خبریں

فرانس میں ایک مسجد کے باہر فائرنگ، دو زخمی

فرانس میں ایک مسجد کے باہر فائرنگ کر کے دو بزرگ افراد کو زخمی کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس شخص کو فائرنگ کے کچھ دیر بعد اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا

فرانس میں ایک مسجد کے باہر فائرنگ، دو زخمی
فرانس میں ایک مسجد کے باہر فائرنگ، دو زخمی 

فائرنگ کا یہ واقعہ فرانس کے جنوب مغربی شہر بے یون میں پیش آیا۔ اس شخص نے اس وقت فائرنگ کر کے دو افراد کو زخمی کیا جب انہوں نے اسے مسجد کو آگ لگانے سے روکنے کی کوشش کی۔شدید زخمی ہونے والے ان دونوں افراد کی عمریں 74 اور 78 برس ہیں۔

Published: undefined

فرانسیسی حکام کے مطابق بے یون شہر میں فائرنگ کے اس واقعے کے بعد اس مشتبہ شخص نے فرار ہونے سے قبل ایک کار کو بھی آگ لگا دی۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس شخص کی عمر 84 برس ہے اور اس کے اس اقدام کے پیچھے کارفرما وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

Published: undefined

فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ وہ مسجد پر کیے جانے والے اس 'قابل نفرت‘ حملے کی 'شدید مذمت‘ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس نفرت انگیزی کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گا۔ اپنے اس پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ذمہ داروں کو سخت سزا دینے اور مسلم آبادی کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

Published: undefined

لی پین کی جماعت کا سابق امیدوار؟

Published: undefined

پولیس نے اس مشتبہ شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس مشتبہ شخص کی عمر 84 برس ہے اور وہ مارین لے پین کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی پارٹی کا سابق امیدوار بھی ہے۔ اس جماعت کے ایک ترجمان نے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا کہ فرانسیسی میڈیا کی یہ بات درست ہے تاہم مذکورہ شخص کو 2015ء میں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

Published: undefined

دوسری طرف لی پین نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی تحریک کے اقدار کے خلاف ہے۔

Published: undefined

بے یون شہر میں اس حملے سے کئی گھنٹے قبل فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے مسلم رہنماؤں سے ملاقات کی تھی جس میں مسلم آبادی سے متعلق معاملات پر بات چیت کی گئی تھی۔

Published: undefined

ڈی ڈبلیو کے ایڈیٹرز ہر صبح اپنی تازہ ترین خبریں اور چنیدہ رپورٹس اپنے پڑھنے والوں کو بھیجتے ہیں۔ آپ بھی یہاں کلک کر کے یہ نیوز لیٹر موصول کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined