
تصویر ویڈیو گریپ
میکسیکو کے سب سے خطرناک ڈرگ لارڈ نیمیسیو روبین اوسیگویرا سروینٹس عرف ’ایل مینچو‘ کی موت کے بعد اب اس کی دولت اور خاندان پرسبھی کی نظریں مرکوز ہو گئی ہیں۔ جلیسکو نیو جنریشن کارٹیل (سی جے این جی) کے سرغنہ ایل مینچو کو اتوار کے روز میکسیکو فوج کی کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔ اس کی موت کے بعد ملک میں تشدد بھڑک گیا ہے لیکن اب یہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ اس نے کئی سالوں سے منشیات کی اسمگلنگ کے ذریعے کتنی دولت اکٹھی کی اور اس کا خاندان اب کہاں ہے۔
Published: undefined
ایل مینچو کی حقیقی دولت کا ابھی انکشاف نہیں ہو سکا ہے کیونکہ یہ سب غیر قانونی ذرائع سے کمائی گئی تھی لیکن یو ایس ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی (ڈی ای اے) نے 2019 میں اندازہ لگایا تھا کہ اس کی دولت کم از کم 500 ملین ڈالر یعنی تقریباً 4,200 کروڑ روپئے سے زیادہ ہو سکتی ہے اور یہ 1 بلین ڈالر یعنی (تقریباً 8,400 کروڑ روپئے) سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔ ڈی ای اے کے ایجنٹ کائل موری نے کہا تھا کہ میں کہوں گا کہ اس کے پاس کم از کم 500 ملین ڈالر ہیں اور یہ 1 بلین ڈالر سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
سی جے این جی کا کل اثاثہ اور کاروبار تو کئی بلین ڈالرز میں پھیلا ہوسکتا ہے۔ میکسیکو حکومت کے مطابق کارٹیل کے کل اثاثوں کا تخمینہ تقریباً 50 ارب ڈالر ہے جو کہ رئیل اسٹیٹ، کاروباراورمنی لانڈرنگ کے ذریعے چھپایا گیا ہے۔ ایل مینچو کی موت کے بعد اب اس تمام دولت کے ضبط کئے جانے یا خاندان میں تقسیم ہونے کا امکان ہے لیکن کارٹیل کے پیچیدہ ڈھانچے کی وجہ سے یہ آسان نہیں ہوگا۔
Published: undefined
سی جے این جی کے مالیاتی بازو’لاس کوینس‘سے وابستہ روزلنڈا گونجالیس ویلنسیا ’لا جیفا‘ کے خاندان نے کارٹیل کے مالیاتی کاموں کو سنبھالا تھا۔ دونوں کی شادی 1996 میں ہوئی تھی لیکن 2018 میں قانونی طور پرعلیحدگی ہو گئی۔ روز لنڈا پرمنی لانڈرنگ کا الزام تھا۔ اسے 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن ثبوت کی کمی کی وجہ سے رہا کر دیا گیا تھا۔ بعد میں اسے 2023 میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی لیکن ’اچھے‘ رویے کی وجہ سے جنوری 2025 میں اسے جلد رہائی مل گئی۔ ایل مینچو کی موت کے وقت وہ جیل سے باہر تھی اور فی الحال اس کی لوکیشن کے بارے میں کوئی نئی معلومات نہیں ہے۔ وہ جلسکو کے علاقے میں چھپی ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
ایل مینچو کی موت نے سی جے این جی کے اندر کمانڈ کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں۔ اس کا کوئی بچہ یا سوتیلا بیٹا نیا لیڈربن سکتا ہے لیکن فی الحال تشدد جاری ہے۔ امریکہ اور میکسیکو دونوں نے اس آپریشن کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ ایل مینچو کی دولت اب ضبط کی جا سکتی ہے یا کسی نئے لیڈر کے ہاتھ لگ سکتی ہے لیکن کارٹیل کی جڑیں اتنی گہری ہیں کہ یہ آسان نہیں ہوگا۔
Published: undefined
ایل مینچو کا کارٹیل 2009 میں قائم ہوا تھا اور امریکی محکمہ انصاف کے مطابق یہ میکسیکو کے سب سے پرتشدد منشیات کے گروہوں میں شامل ہے۔ امریکا نے جالیسکو کارٹیل کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ یہ کوکین، ہیروئن، میتھامفیٹامین اور فینٹانائل امریکا بھیجتا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined