عالمی خبریں

وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، ہندوستان-کینیڈا تنازعہ پر کوئی بات نہیں ہوئی

وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں جی-20 اور نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سمیت مختلف مواقع پر ان سے معنی خیز گفتگو ہوئی ہے

<div class="paragraphs"><p>Getty Images</p></div>

Getty Images

 
Drew Angerer

واشنگٹن: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعرات کو واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ہندوستان کی جی-20 صدارت کے اہم نتائج، ہندوستان-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی راہداری کے قیام اور دیگر کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ حال ہی میں ہندوستان میں منعقدہ جی-20 سربراہی اجلاس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان یہ پہلی اعلیٰ سطحی بات چیت ہے۔

Published: undefined

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں ہونے والی میٹنگ سے پہلے بلنکن کے ساتھ میڈیا کے سامنے پیش ہوتے ہوئے ایس جے شنکر نے کہا، ’’یہاں واپس آکر اچھا لگا۔ موسم گرما میں ہمارے وزیراعظم یہاں تشریف لائے تھے۔ جی-20 سربراہی اجلاس کے لیے تمام حمایت کے لیے امریکہ کا شکریہ۔‘‘

Published: undefined

میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلنکن نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں جی-20 اور نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سمیت مختلف مواقع پر ان سے معنی خیز گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ہندوستانی ہم منصب سے بات چیت کے منتظر ہیں۔ تاہم دونوں رہنماؤں نے میڈیا کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔

Published: undefined

ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ’’آج محکمہ اسٹیٹ میں اپنے دوست امریکہ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سےے مل کر بہت اچھا لگا۔ وزیر اعظم کے جون کے دورے کےک بعد وسیع تبادلہ خیال ہوا۔ اس کے ےعلاوہ عالمی ترقی پر دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔ بہت جلد ہونے والی ہماری ٹو پلس ٹو میٹنگ کا خاکہ بھی تیار کیا گیا۔‘‘

میٹنگ کے بعد محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک بیان میں کہا، ’’سیکرٹری آف اسٹیٹ اور وزیر خارجہ نے آئندہ ٹو پلس ٹو مذاکرات سے پہلے خاص طور پر دفاع، خلائی اور صاف توانائی کے شعبوں میں میں تعاون کی مسلسل اہمیت پر زور دیا۔‘‘

Published: undefined

ایس جے شنکر نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان 'ٹو پلس ٹو' مذاکرات کے پانچویں ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔ تاہم انہوں نے ان ملاقاتوں کی تاریخوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی۔ توقع ہے کہ یہ ملاقاتیں نومبر کے شروع میں ہوں گی۔ مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کریں گے۔ جبکہ ہندوستانی وفد کی قیادت جے شنکر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کریں گے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجر کی ہلاکت کے بعد سفارتی تعطل چل رہا ہے۔ تاہم اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان جاری سفارتی بحران کا ذکر نہیں کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined