عالمی خبریں

امریکی رویہ سے سب سے زیادہ فائدہ روس اور چین کو!

کاجا کالس نے کہا کہ یورپ اور امریکہ کے درمیان کسی بھی طرح کے تنازع کی وجہ سے روس کے خلاف جاری اسٹریٹجک جنگ سے توجہ نہیں ہٹانا چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر:&nbsp;کاجا کالس ’ایکس‘ ہینڈل</p><p><a href="https://x.com/kajakallas">Kaja Kallas@</a></p></div>

تصویر: کاجا کالس ’ایکس‘ ہینڈل

Kaja Kallas@

 

یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کاراور یورپی کمیشن کی نائب صدر کاجا کالس نے امریکہ اور یورپ کے درمیان بڑھتے اختلافات کے بارے میں سخت وارننگ دی ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اتحادی ممالک کے درمیان انتشار کا سب سے زیادہ فائدہ چین اور روس کو ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں چین اور روس ’موج کررہے ہوں گے‘ کیونکہ اتحادی ممالک کے درمیان اختلافات ان کے حق میں کام کر رہے ہیں۔

Published: undefined

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ چین اور روس اس وقت سے بھرپور فائدہ اٹھارہے ہوں گے۔ اتحادی ممالک کے درمیان تقسیم کا سب سے زیادہ فائدہ انہیں کو ملتا ہے۔ انہوں نے اشاروں اشاروں میں کہا کہ اگر مغربی ممالک کا اتحاد کمزور ہوا تو اس کا براہ راست فائدہ ان قوتوں کو پہنچے گا جو عالمی نظام کو چیلنج دے رہی ہیں۔

Published: undefined

یورپی یونین کی اعلیٰ رہنما نے ٹیرف وار کو لے کر بالواسطہ طور پر امریکہ کو بھی خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیرف لگانے سے یورپ اور امریکہ دونوں غریب ہوں گے، اس سے مشترکہ خوشحالی کمزور پڑے گی اور بحر اوقیانوس کے تعلقات میں دراڑ مزید گہری ہو گی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ تجارتی تنازعات اتحادی ممالک کی معاشی طاقت کو ہی کمزور کرتے ہیں جس کا فائدہ مخالف طاقتیں اٹھاتی ہیں۔

Published: undefined

اسی دوران کاجا کالس کا سب سے اہم بیان یوکرین کی جنگ سے متعلق سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ یورپ اور امریکہ کے درمیان کسی بھی طرح کے تنازع کی وجہ سے روس کے خلاف جاری اسٹریٹجک جنگ سے توجہ نہیں ہٹانا چاہیے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد یوکرین میں روس کی جنگ ختم کرنے میں مدد کرنا ہے اور ہمارے اختلافات کو اس مقصد میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ کے معاملے پر کئی یورپی اتحادیوں پر براہ راست اقتصادی حملہ کیا ہے۔

Published: undefined

ٹرمپ نے ڈنمارک، فرانس، جرمنی اور برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک پر 10 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا اور اسے 25 فیصد تک بڑھانے کی دھمکی دی۔ ٹرمپ گرین لینڈ کے حوالے سے قومی اور عالمی سلامتی کے خدشات کا حوالہ دے رہے ہیں اور واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ اگر کوئی معاہدہ نہیں ہوا تو ٹیرف جاری رہیں گے۔ اس سے امریکہ اور یورپ کے تعلقات میں دراڑ، نیٹو کے اتحادیوں میں کشیدگی اور مغربی یکجہتی کمزور ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یورپی یونین کے رہنما انتونیو کوسٹا نے بین الاقوامی قانون اور متحدہ یورپی یونین کے ردعمل کا مطالبہ کیا۔ اُرسلا فان ڈیر لین نے ڈنمارک اور گرین لینڈ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined