عالمی خبریں

یورپ نے اپنے وعدے وفا نہیں کئے: ایران

ایران نےیورپ پر مشترکہ جامع ایکشن پلان (جے سی پی او اے) کے تحت اپنے وعدوں کو پورا نہیں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

تہران: ایران نےیورپ پر مشترکہ جامع ایکشن پلان (جے سی پی او اے) کے تحت اپنے وعدوں کو پورا نہیں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ مقامی نیوز ایجنسی ارنا نے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کے حوالے سے بدھ کو کہا کہ یورپ اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے۔

Published: 04 Sep 2019, 11:10 PM IST

اس درمیان سرکاری ترجمان پرویز اسماعیل نے بتایا کہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو جمعرات تک جے سی پی او اے سے جڑے یورپی ممالک کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت کی امید نہیں ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ روحانی نے ایک سرکاری میٹنگ میں کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ ہم آج یا کل تک یورپ کے ساتھ بات چیت میں کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکیں گے۔‘‘

Published: 04 Sep 2019, 11:10 PM IST

اسماعیل نے بتایا کہ روحانی نے یہ بھی کہا کہ جے سی پی او اے پر ایران کے تیسرے جوابی اقدام کے تحت خصوصی طور پر ایسے اہم تدابیر کئے جائیں گے جس سے ایران نیوکلیائی انرجی کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

Published: 04 Sep 2019, 11:10 PM IST

ایران، چین، فرانس، جرمنی،روس، برطانیہ، امریکہ اور یورپی یونین نے سال 2015 میں جے سی پی او پر دستخط کئے تھے۔ اس کے تحت ایران کو پابندیوں میں چھوٹ حاصل کرنے کے لئے اپنے نیوکلیائی پرگرام کو واپس لینا تھا اور یورنیم کے اپنے ذخیرے میں زبردست کمی لانے کی شرطوں کا تسلیم کرنا تھا۔

Published: 04 Sep 2019, 11:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Sep 2019, 11:10 PM IST