عالمی خبریں

روس یوکرین جنگ کے دوران بی بی سی ورلڈ سروس کے لئے ایمرجنسی فنڈنگ

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے روس کا مقابلہ کرنے کی کوشش کے طور پر بی بی سی ورلڈ سروس کو 41 لاکھ پاونڈ کا اضافی فنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ خلیج ٹائمز نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی

تصویر بشکریہ بی بی سی
تصویر بشکریہ بی بی سی 

لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے روس کا مقابلہ کرنے کی کوشش کے طورپر بی بی سی ورلڈ سروس کو 41 لاکھ پاونڈ کا اضافی فنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ خلیج ٹائمز نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

Published: undefined

سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ ایک نئے اہم فوجی امدادی پیکج کا حصہ ہے، جس کا اعلان وزیر اعظم بورس جانسن جمعرات کو برسلز میں نیٹو اور جی 7 رہنماؤں کی ایک میٹنگ میں کرنے والے ہیں۔ برطانیہ میں بی بی سی ورلڈ سروس کے یوکرینی اور روسی زبان کی خدمات کی حمایت میں یہ فنڈزدیے جا رہے ہیں تاکہ یوکرین میں روسی فوجی آپریشن اور روس کی بربریت کولوگوں کے سامنے لانے کے لئے مواد تیار کیا جا سکے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ برطانیہ نے ٹینک شکن اور زیادہ دھماکہ خیز ہتھیاروں سمیت 6000 میزائلیں بھی دی ہیں۔ یہی نہیں یوکرین کی فوج کے لئے مالی امداد کی شکل میں 2.5 لاکھ پاؤنڈ بھی دیاگیا ہے، جس سے یوکرین کے فوجیوں، پائلٹس اور پولیس کوتنخواہ مل سکے اور وہاں کی فوج کو اعلیٰ معیار کے آلات سے لیس کیا جائے۔ اس طرح برطانیہ کی جانب سے یوکرین کو اب تک 10 ہزار سے زائد میزائلیں دی جاچکی ہیں۔ بحران کی اس گھڑی میں یوکرین کو انسانی اور معاشی امداد کے تحت برطانیہ نے اب تک سب سے زیادہ 40 کروڑ پاؤنڈ کی امداد دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز