عالمی خبریں

افغانستان میں پولنگ کے دوسرے دن بھی حملے، 12 افراد ہلاک

افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے دن بھی عسکریت پسندوں نے پولنگ کے عمل کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا, بم دھماکے میں بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔  

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 
اے ایف پی کے مطابق اب تک افغانستان میں انتخابی عمل کے دوران ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 200 ہوگئی ہے۔  

افغانستان ميں دوسرے دن بروز اتوار پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پارليمان کی نشستوں کے ليے جاری ان انتخابات کے پہلے دن تکنيکی اور انتظامی مسائل کے سبب بيشتر پولنگ اسٹيشن بند رہے تھے، جس کے سبب رائے دہی کے ليے ووٹرز کو ايک اور دن کی مہلت دی گئی۔ افغان طالبان کی دھمکيوں اور دارالحکومت کابل ميں حملوں کے باوجود سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہفتے بيس اکتوبر کو تين ملين افغان شہريوں نے ووٹ ڈالے۔

Published: undefined

افغان اليکشن کميشن نے بتايا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں ميں اتوار کے دن کُل 401 پولنگ اسٹيشنوں پر رائے دہی جاری رہےگی۔ يہ اسٹيشنز مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے تک کھلے رہيں گے۔ اليکشن کميشن کے شکايات سے نمٹنے والے متعلق محکمے کے ترجمان علی رضا روحانی نے بتايا ہے کہ آزاد اليکشن کميشن (IEC) پر کافی تنقيد کی گئی کيوں کہ پولنگ اسٹيشنوں پر سست روی کے ساتھ کام ہوا اور انتظامات بھی کافی غير مناسب تھے۔

Published: undefined

ايک مغربی سفارت کار نے طالبان کے حملوں کے خوف اور انتظامی مسائل کے باوجود انتخابات کے انعقاد کو افغان عوام کی کاميابی قرار ديا ہے۔ دريں اثناء ملک بھر ميں اليکشن کے موقع پر تشدد کے مختلف واقعات ميں 170 افراد ہلاک يا زخمی بھی ہوئے۔ ايک بڑا حملہ کابل کے ايک پولنگ اسٹيشن ميں ہوا، جب ايک خود کش بمبار نے اسٹيشن کے اندر خود کو اڑا ليا۔ اس حملے ميں پندرہ افراد ہلاک اور بيس ديگر زخمی ہوئے۔ علاوہ ازيں ملک بھر ميں مختلف پولنگ مقامات پر ستر راکٹ برسائے گئے۔

Published: undefined

افغان اليکشن ميں رائے دہی کے ليے نو ملين افراد رجسٹرڈ ہيں۔ سن 2001 ميں طالبان کی حکومت گرائے جانے کے بعد يہ ملک ميں ہونے والے تيسرے پارليمانی انتخابات ہيں۔

(ڈی ڈبلیو ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined