عالمی خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ کو جھٹکا! کولوراڈو کے بعد ایک اور امریکی ریاست نے صدارتی انتخابات کے لیے نااہل قرار دیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی ریاست کولوراڈو کی عدالت کے بعد ایک اور ریاست نے اگلے سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں پرائمری ووٹنگ سے نااہل قرار دے دیا ہے

<div class="paragraphs"><p>ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حال ہی میں کولوراڈو کی عدالت نے اگلے سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں پرائمری ووٹنگ سے نااہل قرار دے دیا تھا۔ کولوراڈو کے بعد اب ایک اور ریاست نے ٹرمپ کو صدارتی پرائمری انتخابات سے روک دیا ہے۔ درحقیقت، اعلیٰ انتخابی اہلکار نے جنوری 2021 میں امریکی کیپیٹل پر حملے میں ملوث ہونے کی وجہ سے انہیں انتخابات کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔ پہلے کولوراڈو اور اب امریکی ریاست مین نے جمعرات کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ریپبلکن صدارتی پرائمری انتخابات سے روک دیا۔

Published: undefined

مین سکریٹری آف اسٹیٹ شینا بیلوز نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 6 جنوری 2021 کے واقعات اس وقت کے صدر کے حکم پر اور ان کی پشت پناہی میں پیش آئے۔‘‘ حکم نامے میں کہا گیا کہ "امریکی آئین حکومت کی بنیاد پر حملے کو برداشت نہیں کرتا۔ مجھے جواب میں کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔" ٹرمپ نے ریاست کوروراڈو کی عدالت کے حکم کو امریکی سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Published: undefined

کولوراڈو اور مین کے فیصلوں کو امریکی آئین کی 14ویں ترمیم کے تحت نافذ کیا گیا ہے، یہ قانون ملک کی حفاظت کے لیے ایسے شخص کو بغاوت میں شامل ہونے سے روکتا ہے جس نے کسی عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔ ٹرمپ کی مہم نے بیلوز کے فیصلے کو الیکشن چوری کرنے اور امریکی ووٹروں کو حق رائے دہی سے محروم کرنے کی کوشش قرار دیا۔

Published: undefined

ٹرمپ مہم کے ترجمان اسٹیون چیونگ نے ایک بیان میں کہا، ’’کوئی غلطی نہ کریں، یہ متعصبانہ انتخابی مداخلت امریکی جمہوریت پر ایک دشمنانہ حملہ ہے۔‘‘ انہوں نے صدر جو بائیڈن اور ڈیموکریٹس پر الزام لگایا کہ "اقتدار پر اپنی گرفت برقرار رکھنے کے لیے حکومتی اداروں پر اپنی گرفت برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘ چیونگ نے کہا کہ ٹرمپ میں سیکریٹری آف اسٹیٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined