عالمی خبریں

بغدادی کی بیگمات نے کیا خود کو دھماکے سے اڑا لیا؟ ویڈیو وائرل

امریکی فوج اور وزارت خارجہ کے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ شمالی مغربی شام کے علاقے ادلب کے مضافات میں امریکی فوجی آپریشن کے دوران داعش کے سربراہ کی دو بیگمات نے خود کو دھماکے سے آڑا لیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ایک منفرد کارروائی میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت سے متعلق امریکی حکام کے اتوار کے روز یکے بعد دیگرے بیانات کے بعد جریدے ’’نیوز ویک‘‘ نے امریکی فوج اور وزارت خارجہ کے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شمالی مغربی شام کے علاقے ادلب کے مضافات میں امریکی فوج کے آپریشن کے دوران داعش کے سربراہ کی دو بیگمات نے خود کو دھماکے سے آڑا لیا۔

Published: 27 Oct 2019, 3:11 PM IST

امریکی ٹی وی نیٹ ورکس ’سی این این‘ اور ’اے بی سی‘ نے اتوار ہی کے روز علی الصباح بتایا کہ شام اور عراق میں ہزاروں افراد کو دھمکانے اور بعد ازاں اپنی سطوت کھو جانے کے بعد داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی ادلب میں کئے جانے والے امریکی فوجی آپریشن میں ہلاک ہو گیا۔ ’سی این این‘ کے مطابق امریکی فوج ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی سرکاری سطح پر تصدیق کرنے سے قبل ان کی نعش کا ڈی این اے کروا رہی ہے۔

Published: 27 Oct 2019, 3:11 PM IST

بریشا سے ملنے والی ویڈیوز

امریکی ذرائع ابلاغ میں متعدد سرکاری حکام کے حوالے بتایا جا رہا ہے کہ اپنے ٹھکانے پر امریکی ٹاسل فورس کے حملے کے بعد ابوبکر البغدادی نے خود ہی اپنی کمر سے بندھی دھماکا خیز جیکٹ کو اڑا لیا۔

Published: 27 Oct 2019, 3:11 PM IST

انھوں نے بتایا کہ شمالی ادلب کے مضافات کے قصبے باریشا میں اتحادی فوج کے کمانڈوز کو ہیلی کاپٹرز سے اترتے دیکھا گیا ہے جو آٹھ ہیلی کاپٹروں پر سوار تھے اور انھیں اتحاد میں شامل فوج کے لڑاکا طیاروں نے کور فراہم کر رکھا تھا۔ یہ کارروائی دو گھنٹے تک جاری رہی جس کے دوران علاقے میں گولا باری کی شدید آوازیں سنائی دیتی رہیں۔

Published: 27 Oct 2019, 3:11 PM IST

اسی کارروائی کے دوران گاڑیوں کے ایک قافلے کو بھی نشانہ بنایا گیا جس سے وہ عمارت جس میں مبینہ طور پر ابوبکر البغدادی چھپا ہوا تھا، ملبے کا ڈھیر بن گئی۔

شام میں سرگرم سوشل میڈیا بلاگرز نے بمباری کے مقام اور قافلے کو نشانے والی کارروائی کے مختصر ویڈیو کلپس شیئر کیے ہیں۔ بعد ازاں عراق کے دو سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہہ انہیں شام سے البغدادی کے مارے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔

Published: 27 Oct 2019, 3:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Oct 2019, 3:11 PM IST