عالمی خبریں

امریکہ میں ایک دن میں 1423اموات ، پوری دنیا میں اموات 59 ہزارسے زیادہ

یوروپ کا جرمنی ایسا ملک ہے جہاں متاثرین کی تعداد تو کافی زیادہ ہے لیکن اس کے مقابلے اموات کی شرح کم ہے۔ جرمن میں متاثرین کی تعداد 91 ہزار سے زیادہ ہے لیکن ہلاکتوں کی تعداد ابھی 1275 ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

پوری دنیا میں کورونا وائرس کا قہر خوفناک شکل اختیار کرتا جا رہا ہے ۔ دنیا کے طاقتور ترین اور سب سے ترقی یافتہ ملک امریکہ میں کل ایک دن میں سب سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کل جمعہ کو 1423 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور وہاں متاثرین کی کل تعداد دو لاکھ 77 ہزار ہو گئی ہے جبکہ اموات کی تعدد سات ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکہ میں جیسے جیسے کورونا کا قہر بڑھ رہا ہے ویسے ویسے امریکی عوام کا غصہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف بڑھ رہا ہے۔

Published: undefined

اٹلی ،اسپین ، فرانس اور برطانیہ میں متاثرین اور اموات کی تعداد میں بہت تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے ۔اٹلی میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ اموات کی تعداد 14 ہزار سے زیادہ ہے۔ اسپین میں بھی متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار سے زیادہ ہے اور وہاں اموات گیارہ ہزار سے زیادہ ہے۔ فرانس میں متاثرین کی تعداد 64 ہزار سے زیادہ ہے اور اموات کی تعداد 6 ہزار سے زیادہ ہے۔ برظانیہ میں متاثرین کی تعداد 38 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ اموات کی تعداد 3 ہزار سے اوپر ہے۔

Published: undefined

یوروپ کا جرمنی ایسا ملک ہے جہاں متاثرین کی تعداد تو کافی زیادہ ہے لیکن اس کے مقابلے اموات کی شرح کم ہے۔ جرمن میں متاثرین کی تعداد 91 ہزار سے زیادہ ہے لیکن ہلاکتوں کی تعداد ابھی 1275 ہے۔ ایران میں134مزید افراد کی ہلاکتوں کے بعد وہاں مرنے والوں کی تعداد 3294 ہو گئی ہے۔ہندوستان میں متاثرین کی تعداد میں اضافہ کا رجحان جاری ہے اوریہ تعداد دو ہزار سے پار ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی ہے۔

Published: undefined

ادھر ابھی تک پوری دنیا میں لگ بھگ دو لاکھ 88 ہزار افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جن میں چین کے 76 ہزار سے زیادہ شہری شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined