عالمی خبریں

ترکی کے ہوٹل میں آتشزدگی، 76 افراد جان بحق

ترکی میں واقع کارتلکایا اسکی ریزورٹ کے ہوٹل میں لگنے والی آگ میں ہلاکتوں کی تعداد 76 ہو گئی ہے۔ وزیر داخلہ علی یرلیکایا کے مطابق 45 افراد کی شناخت ہو گئی ہے جبکہ دیگر کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

ترکی کے شمال مغربی صوبے بولُو میں واقع مشہور سیاحتی مقام کارتلکایا اسکی ریزورٹ کے ایک 12 منزلہ ہوٹل میں آگ لگنے سے 76 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے بتایا کہ حادثے کے وقت ہوٹل میں 234 افراد موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ 45 ہلاک شدگان کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے جبکہ دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

Published: undefined

انہوں نے مزید بتایا کہ اس واقعے کی تحقیقات کے دوران 9 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ ہوٹل کے ریستوران کے فرش سے شروع ہوئی اور لکڑی کی تعمیر کی وجہ سے تیزی سے پوری عمارت میں پھیل گئی۔ ہوٹل میں دھواں بھرنے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور آتشزدگی کی اطلاع دینے والا نظام کام نہیں کر سکا۔

Published: undefined

مقامی ٹیلی ویژن چینلز پر دکھائی گئی ویڈیوز میں ہوٹل کی اوپری منزلوں سے شعلے بھڑکتے اور لوگوں کو چادروں کے ذریعے کھڑکیوں سے باہر نکلنے کی کوشش کرتے دیکھا گیا۔ کچھ افراد نے جان بچانے کے لیے کھڑکیوں سے چھلانگ لگائی۔

ریسکیو اہلکاروں نے شدید دھوئیں اور گرمی کے باوجود رات بھر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ ایک اسکی انسٹرکٹر نے بتایا کہ وہ 20 افراد کو باہر نکالنے میں کامیاب ہوئے، مگر دھوئیں کی شدت نے کئی لوگوں کو باہر نکلنے سے روکے رکھا۔

Published: undefined

یہ ہوٹل ترکی کے معروف سیاحتی مقام پر واقع ہے، جہاں ان دنوں اسکول کی چھٹیوں کی وجہ سے بڑی تعداد میں مقامی سیاح موجود تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حفاظتی اقدامات میں کوتاہی اور فائر الارم کے نظام کی خرابی اس المناک حادثے کی ممکنہ وجوہات ہو سکتی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined