عالمی خبریں

پوری دنیا میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پونے دو لاکھ سے زیادہ

سعودی عرب میں متاثرین کی تعداد میں تیزی نظر آ رہی ہے اور وہاں اب متاثرین کی تعداد ساڑے 11 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 109 ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

پوری دنیا میں جہاں کورونا متاثرین کی تعداد ساڑے 25 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے وہیں اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ77 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ امریکہ میں اس کا قہر رکنے کا نام نہیں لےرہا ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد 8 لاکھ سے اوپر پہنچ گئی ہے جبکہ اموات کی تعدا د45 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

Published: undefined

ادھر ترکی میں کل پانچ ہزار نئے معاملوں کے بعد متاثرین کی تعداد 95 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ ترکی میں شرح اموات کم ہے اور وہاں ابھی تک کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2259 ہے۔ترکی میں متاثرین کی تعداد اب ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔

Published: undefined

فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اٹلی میں اموات کی تعداد 24 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اسپین میں یہ تعداد 21 ہزار سے زیادہ ہے۔برطانیہ میں متاثرین کی تعداد سوا لاکھ سے زیادہ ہے اور مرنے والوں کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

Published: undefined

ایران میں متاثرین اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں کوئی زیادہ اضافہ کا رجحان نہیں ہے۔ایران میں متاثرین کی مجموعی تعداد ساڑے 84 سے زیادہ ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5279 ہے۔ سعودی عرب میں متاثرین کی تعداد میں تیزی نظر آ رہی ہے اور وہاں اب متاثرین کی تعداد ساڑے 11 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 109 ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined