عالمی خبریں

روس یوکرین جنگ: ڈیوڈ بیکھم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس یوکرینی ڈاکٹر کو سونپے

ڈیوڈ بیکھم نے کہا کہ میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس حوالے کرنے کا مقصد ارینا جیسے ہیلتھ ورکرز جو یوکرین میں دوسروں کی جان بچانے کے لئے کام کر رہے ہیں ان کی محنت کو اجاگر کرنا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لندن: دنیائے فٹبال کے معروف کھلاڑیوں میں سے ایک برطانیہ کے ڈیوڈ بیکھم نےاپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس یوکرین کی ایک خاتون ڈاکٹر کے حوالے کر دیئےہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق انگلش فٹبال ٹیم کے سابق کپتان ڈیوڈ بیکھم نے گزشتہ روز اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا کنٹرول یوکرین کے شہر خارکیف میں کام کرنے والی ایک یوکرینی ڈاکٹر کو دے دیئے۔

Published: undefined

ڈیوڈ بیکھم نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس خارکیف کے پیرینٹل سینٹر(حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کرنے والا مرکز) کی سربراہ ڈاکٹر ارینا کے حوالے کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرا رینا خارکیف میں حاملہ خواتین کی زندگیاں بچانے اور محفوظ طریقے سے بچوں کی پیدائش کے لئے کام کرتی ہیں۔

Published: undefined

ڈیوڈ بیکھم نے کہا کہ میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس حوالے کرنے کا مقصد ارینا جیسے ہیلتھ ورکرز جو یوکرین میں دوسروں کی جان بچانے کے لئے کام کر رہے ہیں ان کی محنت کو اجاگر کرنا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ارینا نے گزشتہ روز دن بھر شہر میں روسی حملوں کے بعد طبی پیشہ ور افراد کے شاندار کام کرنے کی ویڈیوز پوسٹ کیں۔

Published: undefined

رپورٹس کے مطابق ارینا کی اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ گولہ باری سے بچنے کے لیے نوزائیدہ بچوں کا علاج ایک تہہ خانے میں کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ڈاکٹر ارینا کا کہنا ہے کہ روسی حملے کے بعد ہم ہر روز 24 گھنٹے کام کرنے میں مصروف ہیں، جبکہ بمباری کی صورت میں پہلے دن کام کرنا سب سے مشکل تھا، سمجھ میں نہیں آرہا تھا کیا کریں۔

Published: undefined

اس کے علاوہ بیکھم نے اپنے فالورز کو اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کو چندہ دینے کی ترغیب بھی دی جس کے لیے وہ بطور سفیر خدمات انجام دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈیوڈ بیکھم کے انسٹاگرام پر 71 ملین سے زائد جبکہ فیس بک پر 56 ملین فالورز ہیں۔ خیال رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا جس میں روسی افواج نے زیادہ تر دارالحکومت کیف اور خارکیف شہر کو نشانہ بنایا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined