عالمی خبریں

کورونا سے متاثر صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں بغیر ماسک نمودار، مجمع سے کہا- ’بہتر محسوس کر رہا ہوں‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کووِڈ-19 کا شکار ہونے کے بعد ہفتے کے روز پہلی مرتبہ عوام میں بغیر ماسک نمودار ہوئے۔ انھوں نے وائٹ ہاؤس کی بالکونی سے جنوبی لان میں جمع اپنے سیکڑوں حامیوں سے خطاب کیا

کورونا سے متاثر صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں بغیر ماسک نمودار
کورونا سے متاثر صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں بغیر ماسک نمودار 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کووِڈ-19 کا شکار ہونے کے بعد ہفتے کے روز پہلی مرتبہ عوام میں بغیر ماسک نمودار ہوئے۔ انھوں نے وائٹ ہاؤس کی بالکونی سے جنوبی لان میں جمع اپنے سیکڑوں حامیوں سے خطاب کیا اور کہا ہے کہ ’’میں نمایاں بہتری محسوس کر رہا ہوں۔‘‘

Published: undefined

اپنی مختصر تقریر میں انہوں نے کہا، ’’میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہماری قوم اس خوف ناک ’چائنا وائرس‘ کو شکست سے دوچار کرنے والی ہے۔‘‘ انھوں نے ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کو چائنا وائرس کو قرار دیا ہے۔ صدر ٹرمپ کورونا کے علاج کے لئے اسپتال میں داخل تھے۔ وائٹ ہاؤس واپس آنے کے وائٹ ہاؤس میں اکٹھے ہونے والے سیکڑوں حامیوں میں سے قریباً نصف نے ماسک پہن رکھے تھے اور نصف اس کے بغیر تھے لیکن انھوں نے کوروناوائرس سے بچنے کے لیے بہت کم سماجی فاصلہ اختیار کر رکھا تھا۔

Published: undefined

انہوں نے وائٹ ہاؤس کی ٹرومین بالکنی سے اپنے ہزاروں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’میں بہت اچھا محسوس کررہا ہوں۔ ٹرمپ نے کورونا سے متاثر ہونے کے باوجود مسلسل 18 منٹ تک اپنے حامیوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے اس دوران اپوزیشن ڈیموکریٹکس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قانون و انتظام پر زور دیا۔

Published: undefined

صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں کہا کہ ’’ یہ (وائرس) معدوم ہونے جا رہا ہے، یہ ختم ہورہا ہے۔‘‘ اس مہلک وائرس کے نتیجے میں 210000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اس وَبا نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی کارکردگی پر بعض سوالیہ نشان لگا دیے ہیں اور 3 نومبر کو امریکا میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ان کی مہم پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انھوں نے جمعہ کو ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ کووِڈ-19کی اب کوئی دوا نہیں لے رہے ہیں۔اس انٹرویو میں انھوں نے بیماری کے اس تجربے کی مزید تفصیل بتائی تھی۔

Published: undefined

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ٹرمپ کے خطاب کے سلسلے میں کہا کہ یہ ایک ’سرکاری پروگرام‘ تھا نہ کہ کوئی انتخابی مہم۔ ان کے علاوہ ٹرمپ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد پیر کو فلوریڈا میں پہلی انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔ ٹرمپ انتخابی مہم نے بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ ٹرمپ مہم نے کہا کہ ٹرمپ فلوریڈا کے سین فورڈ میں پیر کو منعقد ہونے والی ’امریکہ کو پھر سے عظیم بناؤ‘ پروگرام سے خطاب کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined