عالمی خبریں

پوری دنیا میں کورونا سے3.52لاکھ لوگوں سے زائد کی موت

امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 17 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ اس کے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا بڑھتی ہی جارہی ہے پوری دنیا میں اس سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر تقریبا 56.68 لاکھ ہوگئی ہے اوراب تک 3.52 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
پوری دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سب سے اونچے مقام پر کھڑے امریکہ کے بعد اب برازیل دوسرے نمبر پر ہے جبکہ روس تیسرے نمبرمقام پر ہے۔ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا سنگین صورت حال اختیار کررہی ہے اور یہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں متاثروں کی تعداد میں تقریبا سات ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 17 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ اس کے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔ امریکہ میں مجموعی طور سے متاثروں کی تعداد17 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے ۔

Published: undefined

اس درمیان برازیل میں بھی کورونا نے سنگین صورت حال اختیار کرلیا ہے اور اب تک یہاں انفیکشن کے سب سے زیادہ معاملوں میں دنیا کا دوسرا ملک ہے۔ برازیل میں کورونا سے متاثروں کی تعداد 394,507 ہوگئی ہے اور ملک میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر24,593 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

روس میں بھی کووڈ کی وبا جاری ہے اوریہ اس کے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونےوالے ممالک کی فہرست میں تیسرے مقام پر ہے۔ یہاں اب تک 353,427 لوگ اس کی زد میں آچکے ہیں اور 3,633 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل خراب ہوتے جارہے ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے 260,916 لوگ متاثر ہوئےہیں اور اب تک 36,875 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔ یورپ میں سنگین طور سے متاثر اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 32,877 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 230,158 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسپین میں مجموعی طور سے 235,772 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 28,752 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

Published: undefined

یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی صورت حال کافی خراب ہے۔ فرانس میں اب تک 1,82,709 متاثرہوئے ہیں اور 28,370 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔جرمنی میں کورونا وائرس سے 1,80,328 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 8,283 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

Published: undefined

بلجیم میں 9280، میکسیکو میں 7394، کناڈا میں 6533، نیدرلینڈ میں 5841، سوئیڈن میں 3998، پیرو میں 3456، ایکواڈور میں 3108 ، سوئٹزرلینڈ میں 1906، آئر لینڈ میں 1,608 ، پرتگال می 1316 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

Published: undefined

اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 84,095 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4638 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ ترکی میں کورونا سے اب تک 1,56,827 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اس سے 4,340 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ کوروناوائرس سے سنگین طور سے متاثر خلیجی ملک ایران میں 1,35,701 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 7417 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کوروناانفیکشن کے 2164 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد یہاں مجموعی طور سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 57 ہزار کو پار کرگئی ہے جبکہ اس مدت میں اور بتیس لوگوں کی موت ہوگئی۔ یہاں اب تک مجموعی طور سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 57,705 ہوگئی ہے جبکہ 1197 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined