عالمی خبریں

روس میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ جاری ، متاثرین 2 لاکھ 9 ہزار سے زیادہ

امریکہ میں متاثرین کی تعدادساڑے 13 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور وہاں اموات کی تعدادساڑے 80 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

روس میں کورونا متاثرین کے معاملوں میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے اور وہاں اب تک 2 لاکھ 9 ہزار سے زیادہ افراد کورانا سے متاثر ہو چکے ہیں لیکن وہاں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد زیادہ نہیں ہے۔ روس میں تازہ اعداد و شمار ملنےتک کورونا سے 1915 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Published: undefined

ادھر پوری دنیا میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مستقل اضافہ جاری ہےاور پوری دنیا میں آخری اعداد و شمار ملنے تک 2 لاکھ 83 ہزار افراد اس وبا سے جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ کورونا متاثرین کی تعدادساڑے 41 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

Published: undefined

امریکہ میں متاثرین کی تعدادساڑے 13 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور وہاں اموات کی تعدادساڑے 80 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔امریکہ میں سابق صدر براکاوبامہ نے کورونا کے انتظام کو لے کر ٹرمپ انتظامیہ کی شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نظام انتشار سے بھر پور ہے۔

Published: undefined

برطانیہ میں کورونا سے ہونے والی اموات میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور وہاں یہ تعداد 31 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے ۔ اٹلی میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 ہزار سے زیادہ ہے ۔ اسپین اور فرانس میں یہ تعداد 26 ہزار سے زیادہ ہے۔

Published: undefined

سعودی عرب میں کورونا متاثرین کی تعداد 39 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے اور وہاں اموات کی تعداد 246 ہے۔ پاکستان میں متاثرین کی تعداد ۳۰ ہزار سے زیادہ ہے اور وہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 259 ہے۔ اسرائیل میں متاثرین کی تعداد 16 ہزار سے زیادہ ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 252 ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined