عالمی خبریں

کورونا: ارجنٹائنا میں 3 سے 11 سال کے بچوں کو سائنوفارم ویکسین لگانے کی منظوری

وزیر صحت کارلا ویزوٹی کے ایک اعلان کے مطابق ملک میں 3 سے 11 برس کی عمر کے تقریباً 60 لاکھ بچے ہیں، اس سال کے آخر تک 3 سال سے اوپر کے تمام افراد کی ٹیکہ کاری مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

بیونس آئرس: ارجنٹینا نے تین سے 11 برس کی عمر کے بچوں کے لیے چین کی کورونا ویکسین سائنوفارم کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ صحت کے حکام نے جمعرات کو کہا کہ ارجنٹینا نے حال ہی میں اس کی منظوری دی ہے۔ وزیر صحت کارلا ویزوٹی کے ایک اعلان کے مطابق، ملک میں تین سے 11 برس کی عمر کے تقریباً 60 لاکھ بچے ہیں۔ وزیر صحت نے کہا کہ ارجنٹینا اس سال کے آخر تک تین سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی ویکسینیشن مکمل کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

تعلیمی عہدیداروں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس اقدام سے ارجنٹینا میں بچے آن لائن کے بجائے اسکولوں میں جاکر تعلیم حاصل کرسکیں گے۔ ملک گزشتہ برس کے آغاز میں کورونا کا پہلا کیس درج ہونے کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 5263219 کیس سامنے آئے ہیں اور 115379 اموات ہوئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined