عالمی خبریں

ہندوستان کے موجودہ حالات پر ایران میں تشویش، ملک کا دورہ کرنے والے صحافیوں کے تاثرات

سید سجاد نے کہا کہ ایران مشرق وسطی کا ایک اہم ملک ہے اور آنے والے وقت میں اس کا کردار مزید مضبوط ہوگا اس لئے ہندوستان کو ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

حیدرآباد: ہندوستان کے موجودہ حالات بالخصوص شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور کشمیر کی صورتحال پر ایران کے مختلف گوشوں میں کافی تشویش پائی جاتی ہے۔ ہندوستان کے صحافیوں اور دانشوروں کے ایک وفد نے حال ہی میں ایران کا ایک 8 روزہ دورہ کیا جس کے دوران ایران کی کئی اہم شخصیات نے رابطہ اجلاسوں میں ہندوستان کے موجودہ حالات پر فکر مندی کا اظہار کیا۔

Published: 31 Dec 2019, 3:30 PM IST

وفد کے منتخب ارکان سید سجاد نمائندہ سحر ٹی وی کارگل، شجیع اللہ فراست اینکر 4 ٹی وی، نیوز ایڈیٹر روزنامہ اعتماد اور سید باقر اینکر 4 ٹی وی حیدرآباد نے مسلم پروفیسرس ایسوسی ایشن، ایران کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سمینار میں شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور مسئلہ کشمیر کے موضوع پر خطاب کیا۔ وفد کے ارکان نے یہ بات بتائی۔

Published: 31 Dec 2019, 3:30 PM IST

سحر ٹی وی کے نمائندے سید سجاد نے اپنے دورہ کے بارے میں تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعہ ایران کے تعلق سے پھیلائی جانے والی کئی غلط فہمیاں دور ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی سخت پابندیوں کے باوجود ایران تمام شعبوں میں بے مثال ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران مشرق وسطی کا ایک اہم ملک ہے اور آنے والے وقت میں اس کا کردار مزید مضبوط ہوگا اس لئے ہندوستان کو ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔

Published: 31 Dec 2019, 3:30 PM IST

سید باقر نے کہا کہ مغربی ممالک ایران کی شبیہ کو مسخ کر کے پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں متحرک ہیں۔ سید باقر جو 4 ٹی وی کے مقبول پروگرام مباحثہ کے میزبان ہیں نے کہا کہ ایران میں قانون کی پاسداری، امن و ضبط، صفائی کا خیال اور شائستگی وہاں کے شہریوں کی ایک خصوصیت ہے۔ 4 ٹی وی کے نیوز پروگرام ”دنیا بھر سے“ کے اینکر شجیع اللہ فراست نے کہا کہ وہ اس دورہ کے دوران اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران شہیدوں کی قربانیوں پر بنا ہے اور اسے چلانے میں ایرانی خواتین سرگرمی سے اپنا رول ادا کر رہی ہیں۔

Published: 31 Dec 2019, 3:30 PM IST

انہوں نے کہا کہ تہران ایک خوبصورت شہر ہے اور اسے دنیا کے کسی بھی ترقی یافتہ شہر کے مقابلہ میں پیش کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران حقیقی معنوں میں ایک مہذب ملک نظر آیا جس کا اظہار وہاں کے رہن سہن سے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 40 سال تحدیدات کے سبب ایران تمام شعبوں میں خود مکتفی ہوگیا ہے۔ اس وفد نے ایران کی کئی اہم شخصیات بشمول سابق اسپیکر پارلیمنٹ حداد عادل سے ملاقات کی۔

Published: 31 Dec 2019, 3:30 PM IST

صحافیوں اور دانشوروں کے اس وفد کو کئی اہم مقامات اور دفاتر کا دورہ کرایا گیا جن میں تہران یونیورسٹی، پریس ٹی وی، فارس نیوز ایجنسی، اُفق ٹیلی ویژن چینل، ایران ڈیلی، عبرت میوزیم، سابق امریکی سفارتخانہ، رضا شاہ پہلوی دور کی جیل، وار میوزیم، روزنامہ کیہان، روضہ حضرت معصومہ، قم، روضہ حضرت صالح ابن موسی کاظم تہران، رضا شاہ پہلوی کا وائیٹ پیلس، صفوی دور کی یادگاریں و میوزیم شامل ہیں۔

Published: 31 Dec 2019, 3:30 PM IST

اس وفد کے دیگر ارکان میں کسان لیڈر ابھیمنیو کوہار، ہریانہ، سماج وادی پارٹی لیڈر سی پی رائے اتر پردیش، ریسرچ اسکالر یاسر مرزا دہلی، کارروان ڈیلی کے سید بہزاد دہلی، ڈپلومیسی ٹوڈے کے کرسپانڈنٹ موہت سریواستو کے علاوہ ایڈیٹر روزنامہ ویتھ، سرینگر کے عاشق حسین اور اشرف زیدی (دہلی) شامل تھے۔ ایران کی دو رضا کار تنظیموں کی دعوت پر یہ تہذیبی و مطالعاتی دورہ ہوا۔

Published: 31 Dec 2019, 3:30 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 31 Dec 2019, 3:30 PM IST