عالمی خبریں

چین اور نیپال کا باہمی تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق

چین کے صدر شی جن پنگ اور نیپال کی صدر بديا دیوی بھنڈاری نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے اور ترقی اور باہمی شراکت میں تعاون کرنے پر اتفاق ظاہر کیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کھٹمنڈو: چین کے صدر شی جن پنگ اور نیپال کی صدر بديا دیوی بھنڈاری نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے اور ترقی اور باہمی شراکت میں تعاون کرنے پر اتفاق ظاہر کیا۔ چین کے صدر جن پنگ ہفتہ کو نیپال دورے پر کھٹمنڈو پہنچے تھے جس کے بعد انہوں نے وہاں کی صدر بھنڈاری سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت کے بعد یہ اعلان کیا گیا۔
جن پنگ نے نیپال کی صدر بھنڈاری کی اس بات سے بھی اتفاق ظاہر کیا کہ نیپال اور چین کے درمیان دوستی اور باہمی شراکت داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نیپال کے لوگوں کے چہروں پر ہنسی دیکھ سکتا ہوں اور یہ مجھے دوستی کا احساس کراتی ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی دوستی بڑھے گی اور اس دورہ سے ہمارے دوطرفہ تعلقات نئی اونچائيوں تک پہنچیں گے ۔

Published: 13 Oct 2019, 2:08 PM IST

جن پنگ نے نیپال کے’ ون چائنا پالیسی ‘ کی حمایت کرنے لئے اس کی تعریف کی اور کہا کہ چین ہمیشہ نیپال کی طرف سے اس ملک کی قومی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا حامی رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو ہر شعبے میں ایک دوسرے کا تعاون اور’ ٹرانس ہمالیہ کنکٹی وٹی نیٹ ورك کا کام شروع کرنا چاہئے۔

Published: 13 Oct 2019, 2:08 PM IST

چین کی پیپلزجمہوریہ چین (عوامی جمہوریہ) کے 70 ویں سالگرہ منانے کے لئے جن پنگ نے کہا کہ چین مسلسل نظام میں بہتری کرتا رہے گا جس سے ملک کی ترقی ہوتی رہے۔انہوں نے کہا کہ ایک مستحکم، کھلا اور خوشحال چین ہمیشہ نیپال اور دنیا کے دیگر ممالک کے لئے ترقی کا موقع ہوگا۔

Published: 13 Oct 2019, 2:08 PM IST

اس دوران نیپال کی صدر نے جن پنگ کا نیپال میں استقبال کرتے ہوئے انہیں عوامی جمہوریہ کی 70 ویں سالگرہ کی مبارک باد دی اور کہا کہ نیپال ہمیشہ چین کی ترقی کے کامیاب تجربے کو سیکھنے کی کوشش کرتا ہے۔بھنڈاری نے کہا کہ چین کے لوگ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں قومی کایا کلپ کا تجربہ کرتے ہوں گے جو ظاہری طور پر نیپال کے لئے بھی فائدہ مند ہے اور یہ علاقائی امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے کافی ضروری ہے۔

Published: 13 Oct 2019, 2:08 PM IST

قابل ذکر ہے کہ جن پنگ گزشتہ 23 برسوں میں نیپال کا دورہ کرنے والے پہلے چینی صدر ہیں۔ بھنڈاری نے کہا کہ اس تاریخی دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی دوستی اور باہمی شراکت داری کے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔ نیپال دورہ سے قبل چین کے صدر دو دنوں کے ہندوستان دورے پر تمل ناڈو کے مهابلي پورم گئے جہاں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دوسری غیر بات چیت کی تھی۔

Published: 13 Oct 2019, 2:08 PM IST

جن پنگ نے بھنڈاری کی اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ نیپال اور چین کے درمیان دوستی اور باہمی شراکت داری ہے۔ افسران کے مطابق مطابق نیپال کی صدر بھنڈاری کے ساتھ ملاقات کے دوران جن پنگ نے نیپال کو اگلے دو سال تک 56 ارب روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔

Published: 13 Oct 2019, 2:08 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 Oct 2019, 2:08 PM IST