عالمی خبریں

افغانستان میں کار بم دھماکے میں سات افراد ہلاک،85زخمی

حملہ خفیہ سیکورٹی کے دفتر افغان نیشنل ڈائریکٹر کو نشانہ بناکر کیاگیا۔مقامی افسروں کے حوالے سے آئی میڈیا رپورٹس کے مطابق دفتر کے علاقے سے متصل اسپتال کو بھی اس دھماکے میں بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کابل: افغانستان کے جابل صوبے کے کلاتِگلزے شہر میں جمعرات کو ایک کار بم دھماکے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور 85زیادہ زخمی ہوگئے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹوں کے مطابق حملہ خفیہ سیکورٹی کے دفتر افغان نیشنل ڈائریکٹر کو نشانہ بناکر کیاگیا تھا۔مقامی افسروں اور لوگوں کے حوالے سے آئی میڈیا رپورٹوں کے مطابق دفتر کے علاقے سے متصل جابل پروونشیل اسپتال کو بھی اس دھماکے میں بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ ٹولو نیوز براڈکاسٹر نے جابل صوبے کے گورنر رحمت اللہ یرمل کے حوالےسے بتایا کہ اس واقعہ میں سات لوگ مارے گئے ہیں اور 85دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

اس سے پہلے اسپتال کے ڈپٹی گورنر مالم تواب نے متاثرین کی تعداد کی پوری اطلاع نہیں دی تھی لیکن انہوں نے بتایا تھا کہ زخمیوں کو نجی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے اور ضرورت پڑی تو انہیں کندھار کے اسپتالوں میں منتقل کیا جائےگا۔ کسی دہشت گرد تنظیم نے فی الحال حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined