عالمی خبریں

افغانستان: قندھار میں بم دھماکہ، 40 طالبانی جنگجو ہلاک

جنگجو ایک بھاری گاڑی میں دھماکہ خیز مواد لاد کر سلامتی دستہ پر حملہ کرنے کے لئے جا رہے تھے اور اسی وقت اس میں دھماکہ ہوا، اس میں کم از کم 37 جنگجوؤں کی موقع پر ہی موت ہو گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کابل: افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں آج دھماکہ خیز مواد سے لدی ایک گاڑی میں اچانک دھماکہ ہونے سے تقریباً 40 طالبان جنگجو ہلاک گئے اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔

مقامی خبر رساں ایجنسی خامہ نے بتایا کہ یہ واقعہ قندھار کے ضلع معروف کے قریب پیش آیا ہے۔ یہ جنگجو ایک بھاری گاڑی میں دھماکہ خیز مواد لاد کر سلامتی دستہ پر حملہ کرنے کے لئے جا رہے تھے اور اسی وقت اس میں دھماکہ ہوا۔ اس میں کم از کم 37 طالبانی جنگجوؤں کی موقع پر ہی موت ہو گئی ہے۔

Published: 02 Dec 2018, 8:09 PM IST

واضح رہے کہ کل دیر رات صوبہ فارياب کے اندھ خوئے اور كوارغان اضلاع میں طالبان جنگجوؤں نے گھات لگا کر سلامتی دستہ کی چوکیوں پر حملہ کیا تھا اور اس کے بعد سیکورٹی فورس کی جوابی کارروائی میں 11 طالبان جنگجو ہلاک ہو گئے تھے۔

اس دوران سات سیکورٹی اہلکار بھی مارے گئے تھے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ جنگجو گزشتہ رات کے واقعہ کے بعد سے جوابی کارروائی کی فراق میں تھے۔ اس دوران سیکورٹی حکام نے خبردار کیا ہے کہ طالبان جنگجو مزید حملے کر سکتے ہیں اور وقت پر اضافی مدد نہ ملنے سے صورتحال بگڑ سکتی ہے۔

Published: 02 Dec 2018, 8:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 02 Dec 2018, 8:09 PM IST