عالمی خبریں

مسلم-یہودی عبادت گاہوں پر حملہ کا منصوبہ رکھنے والے ’نازی گروہ‘ کا پردہ فاش

فرانس میں نئے نازی انتہا پسندوں کا ایک ایسا زیر زمین گروہ پکڑا گیا ہے، جس نے مبینہ طور پر مسلمانوں اور یہودیوں کی عبادت گاہوں پر حملوں کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

مسلم، یہودی عبادت گاہوں پر حملوں کا منصوبہ ساز ’کالا پرندہ‘
مسلم، یہودی عبادت گاہوں پر حملوں کا منصوبہ ساز ’کالا پرندہ‘ 

فرانسیسی دارالحکومت پیرس سے منگل گیارہ جون کو موصولہ نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق ملکی عدلیہ کے ‌ذرائع نے بتایا کہ یہ گرفتار شدگان دائیں بازو کے ایسے مشتبہ انتہا پسند ہیں، جو اپنی سوچ میں ’نئی نازی تحریک اور اس کے نظریات‘ کے بہت قریب ہیں۔

Published: 11 Jun 2019, 11:10 PM IST

اس بارے میں اب تک کی تفتیش اور اس کے نتائج سے واقف عدالتی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس انتہا پسند گروہ نے مسلمانوں کی مساجد اور یہودیوں کی عبادت گاہوں پر حملوں کے منصوبے بنا رکھے تھے تاہم یہ نئے نازی اپنے منصوبوں کی تیاری میں ابھی بہت آگے تک نہیں گئے تھے کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

Published: 11 Jun 2019, 11:10 PM IST

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان مشتبہ ملزمان کو گزشتہ برس سمتبر سے لے کر اس سال مئی تک کے عرصے میں حراست میں لیا گیا اور ان پر باقاعدہ فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق ان ملزمان کی گرفتاری کئی ماہ تک کی جانے والی خفیہ تفتیش کا نتیجہ تھی اور ان انتہا پسندوں نے فرانس میں کئی اہم اہداف پر حملوں کے منصوبے بنا رکھے تھے۔

Published: 11 Jun 2019, 11:10 PM IST

ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ یہ نئے نازی شدت پسند مسلم اور یہودی تنظیموں کی جن تقریبات یا ان مذاہب کی پیروکاروں کی جن عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، ان میں فرانس میں یہودی تنظیموں کی نمائندہ کونسل (CRIF) کی طرف سے اہتمام کردہ سالانہ عشائیہ بھی شامل تھا اور مقامی مسلمانوں کی کئی مساجد بھی۔

Published: 11 Jun 2019, 11:10 PM IST

فرانسیسی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق جن پانچ مشتبہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ان میں رض‍ا کارانہ بنیادوں پر فرائض انجام دینے والا پولیس کا ایک نائب کانسٹیبل بھی شامل ہے اور ایک ایسا نابالغ انتہا پسند بھی، جس کی عمر صرف پندرہ برس ہے۔

Published: 11 Jun 2019, 11:10 PM IST

بتایا گیا ہے کہ فرانسیسی انتہا پسندوں کے اس زیر زمین چھوٹے سے گروہ کام نام L'Oiseau Noir یا 'کالا پرندہ‘ تھا اور اس کے ارکان ایسے حملوں کے امکانات پر بحث کے لیے آن لائن رابطوں سے کام لیتے تھے۔

Published: 11 Jun 2019, 11:10 PM IST

اس گروہ کا پکڑا جانا اس وقت ممکن ہوا جب فرانسیسی پولیس نے ستمبر 2018ء میں پہلے پولیس کے ایک رضاکار نائب کانسٹیبل کو گرفتار کیا اور پھر تحقیقات کا دائرہ پھیلتا ہی چلا گیا۔ پولیس کے مطابق ان ملزمان کی رہائش گاہوں سے کلاشنکوف رائفلیں اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا تھا۔

Published: 11 Jun 2019, 11:10 PM IST

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 Jun 2019, 11:10 PM IST