عالمی خبریں

بائیڈن نے افغان سکیورٹی فورسز کی حمایت کرنے کا عزم ظاہر کیا: اشرف غنی

افغان صدراشرف غنی نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے افغان سکیورٹی فورسز کی حمایت کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے فون پر گفتگو کے دوران ان سے اس عزم کا اظہار کیا ہے

اشرف غنی
اشرف غنی 

کابل: افغان صدراشرف غنی نے کہا کہ امریکی صدرجو بائیڈن نے افغان سکیورٹی فورسز کی حمایت کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔ اشرف غنی نے جمعہ کے روز کہا کہ امریکی صدر نے فون پر گفتگو کے دوران ان سے اس عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا ’’ آج شام میں نے صدر بائیڈن سے فون پر بات کی۔ ہم نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات پرتبادلہ خیال کیا ۔ صدر بائیڈن نے مجھے یقین دلایا کہ افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سکیورٹی فورسز (او ڈی ایس ایف) کی مدد جاری رہے گی ۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ افغانستان کی حفاظت کریں گے‘‘ ۔

Published: undefined

اشرف غنی نے کہا کہ اس دوران جو بائیڈن نے افغانستان کے ساتھ سفارتی اور معاشی شراکتداری کو مستقل جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔

قبل ازیں، افغانستان میں ارکان پارلیمان نے طالبان کے بڑھتے حملوں کے دوران ملک کی ایئر فورس کی خراب حالت سے خبردار کرتے ہوئے امریکہ سے کہا ہے کہ مکمل انخلا سے قبل اس حوالے سے مدد کی جائے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی کانگریس سے ورچول میٹنگ کے دوران افغان پارلیمنٹ کے ارکان کے وفد نے اپیل کی کہ طیاروں کی مرمت اور سامان کی فراہمی کے حوالے سے فوری مدد کی جائے۔

Published: undefined

ادھر، طالبان کا کہنا ہے کہ وہ اقتدار پر اجارہ داری نہیں رکھنا چاہتے لیکن وہ اس بات پر اصرار کرتے ہیں کہ جب تک کابل میں نئی حکومت قائم نہ ہو اور صدر اشرف غنی کا عہد ختم نہ ہو تب تک افغانستان میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

امریکی خبر رساں ادارے اے پی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین جو مذاکرات کرنے والے گروہ کے رکن بھی ہیں، نے طالبان کے مؤقف کی نشاندہی کی کہ ملک میں آگے کیا ہوسکتا ہے۔

سہیل شاہین نے کہا کہ جب اشرف غنی کی حکومت ختم ہوگی اور دونوں فریقین کی جانب سے قابل قبول مذاکرات کے بعد نئی حکومت کابل میں قائم ہوجائے گی تو وہ اپنے ہتھیار ڈال دیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined