عالمی خبریں

کورونا وائرس: بنگلہ دیش میں ’مجیب سال‘ کی افتتاحی تقریب ملتوی، مودی کا دورہ مشکل

مودی سمیت مختلف ممالک کے سربراہوں کو 17 مارچ کو ’مجیب سال ‘ کی تقریب کے لیے مدعو کیا گیا تھا لیکن کورونا وائرس کے پھیلنے کے سبب بہت سی غیر ملکی شخصیات نے اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

نیا بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر بنگلہ دیش میں بابائے قوم مجیب الرحمن کی پیدائش کی صدی کے موقع پر منعقد ہونے والے 'مجیب سال' کی عظیم الشان افتتاحی تقریب منسوخ کر دی گئی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کا ڈھاکہ دورہ بھی منسوخ ہونے کا اندیشہ ہے۔

Published: undefined

مجیب سال کی تقریب کے لیے قومی کمیٹی کے اہم کوآرڈینیٹر کمال عبدالنصر چودھری نے بتایا کہ مسٹر مودی سمیت مختلف ممالک کے سربراہوں کو 17 مارچ کو ہونے والے اس پروگرام کے لیے مدعو کیا گیا تھا لیکن کورونا وائرس کے پھیلنے کے سبب پیدا ہونے والےموجودہ حالات کے درمیان بہت سی غیر ملکی شخصیات نے اپنا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ نئے پروگرام کی تاریخوں کا تعین ہوتے ہی انھیں دوبارہ مدعو کیا جائے گا۔ مجیب سال کی یاد میں سال بھر چھوٹے پیمانے پر پروگرام منعقد کیے جاتے رہیں گے۔

Published: undefined

اس دوران مسٹر مودی کے کے دورے کےمنسوخ کیے جانے کے سلسلےمیں کوئی سرکاری بیان نہیں آیا ہے۔ سیکرٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا نے مسٹر مودی کے دورے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے حال میں ڈھاکہ کا دورہ بھی کیا تھا۔

Published: undefined

یہ افتتاحی تقریب نیشنل پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہونے والی تھی اور اس کے ساتھ ہی پورے سال چلنے والے پروگراموں کا انعقاد شروع ہونے والا تھا۔ ڈاکٹر چودھری نے بتایا کہ افتتاحی تقریب کے علاوہ جو پروگرام ہوں گے، ان میں بڑے پیمانے پر عوام کی موجودگی سے بچا جائے گا۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ بنگلہ دیش میں اتوار کو کورونا وائرس انفیکشن کے پہلے تین کیس سامنے آ چکے ہیں۔ طبی جانچ کے دوران ایک ہی خاندان کے دو مرد اور ایک عورت میں کورونا وائر س پوزیٹو پایا گیاہے۔ متاثرین میں سے دو اٹلی سے واپس آئے ہیں جبکہ مزید ایک اور ڈھاکہ میں ان کے خاندان کا رکن ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined