عالمی خبریں

آسٹریلیائی خاتون صحافی گرفتار، چین میں جاسوسی کا شبہ

آسٹریلیائی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آسٹریلیائی حکومت کو بتایا گیا ہے کہ چینگ لی آسٹریلیائی شہری ہے جسے حراست میں لینے کے 6 ماہ بعد 5 فروری کو باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

ماسکو: چین کے افسران نے جاسوسی کے شبہ میں گزشتہ برس اگست میں زیر حراست آسٹریلیائی صحافی چینگ لی کو باضابطہ طور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے محکمہ خارجہ نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ آسٹریلیائی محکمہ خارجہ اور تجارتی امور کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق آسٹریلیائی حکومت کو بتایا گیا ہے کہ چینگ لی ایک آسٹریلیائی شہری ہے جسے چین میں حراست میں لینے کے 6 ماہ بعد 5 فروری کو باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Published: undefined

چینی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ صحافی چینگ لی کو غیر قانونی طور پر ملک کی خفیہ اطلاعات کو بیرون ملک منتقل کرنے کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ چینگ لی نے مبینہ طور پر 2012 سے چین کے انگریزی زبان کے چینل سی جی ٹی این میں بزنس نیوز اینکر کی حیثیت سے کام کیا اور وہ بیجنگ میں آسٹریلیائی غیرمقیم برادری میں سرگرم رہیں ہیں۔

Published: undefined

آسٹریلیائی سفارت کار نے آسٹریلیا اور چین کے مابین قونصل خانے کے معاہدے کے مطابق نظربندی کے دوران ان سے چھ مرتبہ ملاقات کی۔ انہوں نے حال ہی میں 27 جنوری کو چینگ لی سے ملاقات کی تھی۔ آسٹریلیائی میڈیا ہاؤس کے دو بڑے نشریاتی اداروں اے بی سی اور اخبار آسٹریلین فنانشیل ریویو نے حکام سے پوچھ گچھ کے بعد حالیہ ہفتوں میں چین سے اپنے نامہ نگاروں کو واپس بلا لیا ہے۔ دہائیوں میں یہ پہلا موقع ہے جب چین میں آسٹریلیائی میڈیا کا کوئی نمائندہ موجود نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined