عالمی خبریں

کیمرون میں اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ، چھ افراد ہلاک

کیمرون میں ایک اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ مچنے سے چھ افراد ہلاک ہو گئے، حادثے کے وقت لوگ اسٹیڈیم میں جاری افریقہ کپ آف نیشنز دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے

کیمرون میں اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ، چھ افراد ہلاک
کیمرون میں اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ، چھ افراد ہلاک 

یاؤنڈے: کیمرون میں ایک اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ مچنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ گزشتہ روز پیش آیا۔ حادثے کے وقت لوگ اسٹیڈیم میں جاری افریقہ کپ آف نیشنز دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

Published: undefined

کیمرون کے وسطی صوبے کے گورنر ناصری پال بیا نے کہا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب فٹ بال کے شائقین اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ حادثے کے وقت اسٹیڈیم میں کیمرون اور کوموروس کے درمیان اہم ناک آؤٹ میچ کھیلا جا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں کئی دوسرے لوگ زخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے دارالحکومت یاؤنڈے کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حکام کو ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Published: undefined

امانوئل نجومو نامی ایک عینی شاہد کے مطابق حادثے کے وقت اسٹیڈیم کے داخلی دروازے پر 1000 سے زائد افراد جمع تھے اور وہ اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا’’ہر کوئی بے صبرا ہورہاتھا اور میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں داخل ہونا چاہتا تھا۔ لوگوں نے حفاظتی حصار توڑ دیا اور پھر بھگدڑ مچ گئی۔" ان کا کہنا تھا کہ اس حادثے میں کچھ بچے اور خواتین یا تو مر گئے یا زخمی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

اسٹیڈیم میں 60 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں کے باعث اسٹیڈیم کی صرف 80 فیصد گنجائش کے ساتھ میچز کرانے کی اجازت دی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع