
امریکی پولیس (فائل)، تصویر آئی اے این ایس
امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے گئے ہندوستانی طالب علم ساکیت سری نواسیا کے لاپتہ ہونے کی خبر سامنے آئی ہے اور پولیس نے اسے تلاش کرنے کے لیے لوگوں سے مدد طلب کی ہے۔ امریکہ میں یہ نیا معاملہ ہے کیونکہ طلبہ سے متعلق اس طرح کی وارداتیں کافی وقت سے سامنے آرہی ہیں اور ملک اس طرح کے واقعات سے پریشان ہے۔ 22 سالہ ساکیت سری نوسیا کو آخری بار برکلے پہاڑیوں میں واقع انزا جھیل کے قریب دیکھا گیا تھا۔ بتادیں کہ طالب علم 9 فروری 2026 سے لاپتہ ہے۔
Published: undefined
سان فرانسسکو میں ہندوستانی قونصل خانے نے کرناٹک کے رہائشی اور برکلے یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویشن کررہے طالب علم ساکیت سری نواسیا کے لاپتہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ قونصل خانہ متاثرہ کے اہل خانہ سے رابطے میں ہے اور طالب علم کا پتہ لگانے کے لیے متعلقہ مقامی حکام سے بھی رابطہ کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا ’ایکس‘ پرایک پوسٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ قونصلیٹ جنرل طالب علم کے اہل خانہ سے رابطے میں ہے اور اسے تلاش کرنے کے لیے متعلقہ مقامی حکام سے رابطہ کیا جارہا ہے۔ دریں اثنا، پولیس بھی لگاتار طالب علم کی تلاش میں مصروف ہے۔
Published: undefined
سری نواسیا کے روم میٹ بنیت سنگھ نے لنکڈ ان پر پوسٹ کیا اور 22 سال کے طالب علم کو تلاش کرنے میں مدد کی درخواست کی۔ انہوں نے لکھا کہ ’’سبھی کو نمسکار‘،میرا روم میٹ ساکیت سری نواسیا پیر( 9 فروری) سے لاپتہ ہے۔ اسے آخری بار برکلے ہلز میں جھیل انزا کے قریب دیکھا گیا تھا۔ اگر میرے کسی جاننے والے کو اس علاقے میں ایسے لوگ پتہ ہوں جنہوں نے اسے حال ہی میں دیکھا ہو تو برائے مہربانی مجھے بتائیں۔ میں اسے تلاش کرنے کے لیے محکمہ پولیس کے ساتھ مل کرکام کر رہا ہوں، یہ ہمارے لیے بہت مشکل وقت ہے، براہ کرم کوئی بھی ایسی معلومات فراہم کریں جو مددگار ہو سکتی ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined