عالمی خبریں

ایران کے ساتھ جنگ نہیں بلکہ امن چاہتا ہوں: ٹرمپ

عراقی مظاہرین نے عراق اور شام میں کتائب حزب اللہ شیعہ لڑاکوں کو نشانہ بنانے والے حال کے امریکی فضائی حملوں کے خلاف منگل کو بغداد میں امریکی سفارت خانے پر حملہ کردیا اور اس کی بیرونی باڑ کو جلا دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں۔ ٹرمپ نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے پر ہوئے حملے کے سلسلے میں سوال پوچھے جانے پر کہا، ’’مجھے نہیں لگتا کہ ایران کے ساتھ جنگ کرنا ایک بہتر خیال ہے۔ میں امن چاہتاہوں، مجھے نہیں لگتا کہ ایسا ہوگا۔‘‘

Published: undefined

عراقی مظاہرین نے عراق اور شام میں کتائب حزب اللہ شیعہ لڑاکوں کو نشانہ بنانے والے حال کے امریکی فضائی حملوں کے خلاف منگل کو بغداد میں امریکی سفارت خانے پر حملہ کردیا اور اس کی بیرونی باڑ کو جلا دیا۔ امریکی حکام نے اس حملے کےلئے ایران کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عراق میں ایران حامی مظاہرین کے حملے کے باوجود امریکی سفارت خانہ محفوظ ہے۔

Published: undefined

انہوں نے چیلنج کیا ہے کہ اگر امریکی ٹھکانوں اور سفارت خانے کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو ایسی صورت میں ایران کو پوری طرح سے ذمہ دار ٹھہرایا جائےگا۔ امریکہ کے وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ بغداد میں واقع امریکی سفارت خارنے کی حفاظت کےلئے امریکہ تقریباً 750 فوجیوں کوفوراً بھیجے گا۔ ایران کے وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے اس حملے کے الزامات کوخارج کیاہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined