
فائل تصویر آئی اے این ایس
ہفتہ کے روز چین میں زلزلہ کے جھٹکا نے لوگوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلہ کی شدت 5.5 بتائی جا رہی ہے، جس کو مقامی لوگوں نے واضح طور پر محسوس کیا۔ جنوبی کوریا سے ملحق چین کے جلین علاقہ میں اس زلزلہ کی شدت سب سے زیادہ محسوس کی گئی۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق زلزلہ چین کے شہر ہُنچن میں مقامی وقت کے مطابق شام 7.45 بجے آیا۔ اس کا مرکز 560 کلومیٹر، یعنی تقریباً 348 میل کی گہرائی میں تھا۔ اس زلزلہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی خبر نہیں ہے، لیکن شمالی جاپان میں گزشتہ روز آئے زلزلہ کے بعد چین میں آیا زلزلہ تشویش پیدا کرنے والا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ جمعہ کے روز شمالی جاپان کے مشرقی ہوکائیڈو میں 5.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ جاپانی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلہ نیمورو پیننسولا کے جنوب مشرق میں تقریباً 40 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ اس زلزلہ میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔ افسران نے اس زلزلہ کے بعد ایک بیان جاری کر لوگوں سے پریشان نہ ہونے کی اپیل کی، اور کہا کہ سنامی کا فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے۔
Published: undefined
جاپان کی خبر رساں ایجنسی کیوڈو نے اس زلزلہ سے متعلق بتایا کہ دوپہر تقریباً 1.40 بجے آیا تھا۔ اس زلزلہ کی شدت شمالی جزیرہ کے کچھ حصوں میں جاپان کے 7 سطح والے زلزلہ سے متعلق پیمانہ پر 5 سے کچھ کم تھی۔ زلزلہ کے بعد فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے ایمرجنسی کا الرٹ جاری کیا، جس میں جاپانی پیمانے پر 5 تک کی شدت کا اندازہ لگایا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined