عالمی خبریں

افغانستان: مسجد میں مسلح افراد کی فائرنگ، 8 افراد جان بحق

افغان میڈیا کے مطابق جلال آباد میں مسجد کے اندر نامعلوم مسلح افراد نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغانستان: مسجد میں مسلح افراد کی فائرنگ
افغانستان: مسجد میں مسلح افراد کی فائرنگ 

کابل: شورش زدہ افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں مسلح افراد نے مسجد میں فائرنگ کرکے ایک ہی کنبہ کے 8 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ افغان میڈیا کے مطابق جلال آباد میں مسجد کے اندر نامعلوم مسلح افراد نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Published: undefined

رپورٹس کے مطابق ہلاک افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں 5 سگے بھائی اور 3 کزن شامل ہیں جب کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب افغان پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ زمین کی ملکیت سے متعلق تنازع پر پیش آیا تاہم واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined