عالمی خبریں

حادثہ یا حملہ! آبنائے ہرمز کے قریب امریکہ کا اپاچے اٹیک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ریسکیو کئے گئے 2 پائلٹ

مشرق وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے کے بعد کئی امریکی طیارے یا تو ایران کی کارروائی میں تباہ ہوئے یا غلطی سے لاپتہ ہو گئے لیکن یہ پہلی بار ہے جب اس جنگ میں اپاچے ہیلی کاپٹر کے گرنے کی بات سامنے آئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فوٹو&nbsp;@CENTCOM</p></div>

فوٹو @CENTCOM

 

ایران-امریکہ اور اسرائیل تنازعہ کا مرکز بنے آبنائے ہرمز کے پاس امریکی فوج کا ایک اپاچے اٹیک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔ حالانکہ ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹوں کو بہ حفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ ہیلی کاپٹر ایرانی حملے کا شکار ہوا، اس میں تکنیکی خرابی آئی یا کسی دوسری وجہ سے حادثہ ہوا۔ امریکی اخبار ’دی نیویارک ٹائمس‘ کی رپورٹ کے مطابق اس واقعہ سے باخبر 2 افسران نے حادثے کی تصدیق کی ہے۔ حالانکہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک اس معاملے پر کوئی سرکاری بیان یا تازہ ترین اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

Published: undefined

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے بھی اس واقعہ پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔ یہ حادثہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب اس علاقے میں لگاتار کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں میں اسرائیل اور ایران نے ایک دوسرے پر حملے کئے ہیں۔ اس کے بعد حالات ’پر امن‘ ہوئے لیکن جنگ بندی جیسا ماحول ابھی بھی بہت کمزور مانا جا رہا ہے۔

Published: undefined

جنگ شروع ہونے کے بعد کچھ امریکی طیارے بھی یا تو ایران کی کارروائی میں تباہ ہوئے یا غلطی سے لاپتا ہوگئے لیکن یہ پہلی بار ہے جب اس جنگ میں اپاچے ہیلی کاپٹر کے گرنے کی بات سامنے آئی ہے۔ امریکی فوج اس علاقے میں کئی طرح کے ہتھیار اور طیارے استعمال کرتی رہی ہے۔ ان میں اپاچے ہیلی کاپٹر، ایم کیو-9 ریپر ڈرون اور ایف/اے -18 نیز ایف -35 جنگی طیارے شامل ہیں۔ ان کا استعمال ایران کی سرگرمیوں اور آبنائے ہرمز میں اس کے اثرات کو روکنے کے لیے کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران نے اب تک تقریباً 30 ریپر ڈرون مار گرائے ہیں۔

Published: undefined

امریکی سینٹرل کمانڈ نے 4 مئی کو سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی تھیں جن میں سینٹ کام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کو آبنائے ہرمز کے پاس اپاچے ہیلی کاپٹر میں پرواز کرتے دکھایا تھا۔ یہ اس وقت ہوا تھا جب امریکی بحریہ نے پروجیکٹ فریڈم شروع کیا تھا۔ اس کا مقصد تجارتی جہازوں کو محفوظ طریقے سے آبنائے ہرمز سے گزرنے میں مدد کرنا تھا لیکن یہ مہم زیادہ وقت نہیں چل سکی۔

Published: undefined

اے ایس-64 اپاچے ہیلی کاپٹر کو دنیا کے سب سے خطرناک اور طاقتور جنگی  ہیلی کاپٹروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس میں ہیل فائر میزائلیں لگی ہوتی ہیں اور اس کا استعمال ڈرون کو گرانے اور چھوٹی کشتیوں کے حملوں سے بچانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ حالیہ مہینوں میں یہ ہیلی کاپٹر ایران کے نزدیکی علاقوں اور خلیجی خطے میں زیادہ سرگرم ہوئے ہیں۔ اپریل میں ایران نے امریکہ کے ایف -15اے اسٹرائیک ایگل طیارے کو مار گرایا تھا جس کے بعد امریکہ نے اپنے 2 کرو ممبرس کو ایران سے ریسکیو کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined