عالمی خبریں

عراق میں کووڈ اسپتال میں آتشزدگی سے 28 مریضوں کی موت، 50 زخمی، اسپتال کا سربراہ زیر حراست

عراق کی راجدھانی بغداد میں کووڈ اسپتال میں سنیچر کی رات آگ لگ جانے سے کم از کم 20 سے زیادہ مریضوں کی موت ہوگئی اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہو گئے

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

بغداد: عراق کی راجدھانی بغداد میں کووڈ اسپتال میں سنیچر کی رات آگ لگ جانے سے کم از کم 20 سے زیادہ مریضوں کی موت ہوگئی اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا کی تازہ رپورٹوں کے مطابق واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد 28 ہو گئی ہے جبکہ 50 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے اس واقعہ کی جانچ کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔

Published: undefined

عراق کے وزیراعظم مصطفى الكاظمی نے راجدھانی بغداد میں کووڈ اسپتال میں آگ لگنے کے واقعہ کی جانچ ہونے تک اسپتال کے سربراہ کو حراست میں رکھے جانے کے احکام جاری کئے۔ وزیراعظم کے دفتر نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

نیوز پورٹل بغداد الیوم نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ آکسیجن سلینڈر میں دھماکہ ہونے سے آگ لگ گئی۔ رپورٹ کے مطابق مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

Published: undefined

وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق الکاظمی نے فوری طور پر حادثے کے اسباب کی جانچ کئے جانے کے احکام جاری کئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جانچ مکمل ہونے تک اسپتال کے سربراہ ، سیکیورٹی سروسز کے ڈائریکٹر اور آلات کی دیکھ ریکھ کے ذمہ دار افراد زیر حراست رہیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined