عالمی خبریں

امریکہ: مسلمانوں پر حملے کی سازش کے چار ملزمان گرفتار

ملزمان کی گرفتاری پر پولس سربراہ پیٹرک فیلن نے اطلاع دینے والے لڑکے سمیت کارروائی میں ملوث تمام افراد کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ بچے نے وہی کیا جو اسے کرنا چاہیے تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نیویارک: قانون نافذ کرنے والے امریکی ذمہ داران نے نیویارک میں ڈیلاویئر کاؤنٹی کے اسلام برگ علاقے میں مسلم آبادی پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن میں ایک سولہ سالہ طالب علم بھی شامل ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایک اسکول میں وقفے کے دوران ایک گفتگو سن لینے والے ایک طالب علموں نے پولس کو باخبر کردیا تھا۔ پولس نے بروقت کارروائی کی اور گرفتاریاں عمل میں آگئیں۔ گرفتار شدگان میں 20 سالہ برائن، 18 سالہ اینڈریو کریسل اور 19 سالہ ونسینٹ ویٹرومائل کے علاوہ ایک 16 برس کا طالب علم بھی شامل ہے۔ ان لوگوں کونیویارک کے گریس علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے گرفتار شدگان میں زیادہ عمر والے تین ملزمین ماضی میں بوائے اسکاؤٹس کا حصہ رہ چکے ہیں۔

ملزمان کی گرفتاری پر پولس سربراہ پیٹرک فیلن نے اطلاع دینے والے لڑکے سمیت کارروائی میں ملوث تمام افراد کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ بچے نے وہی کیا جو اسے کرنا چاہیے تھا جس پر پولس نے بروقت کارروائی کی اور نتیجتاً انسانی جانیں ممکنہ طور پر ضائع ہونے سے بچ گئیں۔

Published: undefined

سی این این کی رپورٹ کے مطابق ملزمان گھریلو ساختہ بموں سے مسلم آبادی کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ 16 سالہ لڑکے کو کم سن ملزم قرار دیا گیا ہے اور اس کی تفصیلات عام نہیں کی گئیں۔ گریس پولس کے مطابق چاروں ملزمان کا تعلق نیویارک کے علاقے راچسٹر سے ہے جنہیں ہتھیار استعمال کرنے کی تین مجرمانہ دفعات اور ایک سازشی دفعہ کے تحت ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔ ملزمان کی طرف سے قانونی دفاع کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

پولس سربراہ کے مطابق ملزمان کے خلاف چھاپوں میں تلاشی کے دوران 23 آتشیں اسلحے اور تین دھمکہ خیز آلات برآمد ہوئے ہیں جنہیں معائنے کے لیے ایف بی آئی کو سونپ دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ